اصلی والی ترکیب - (ہفتہء بلاگستان - 4)

میں تمام احباب سے ان کی مایوسی پر پیشگی معافی چاہتا ہوں!
یہ ایک واقعی کھانے کی ترکیب ہے جس کی ایجاد کا سہرا ضرورت اور مجبوری کے سر جاتاہے۔ خاور صاحب نے بھی ایک ”چھڑا سٹائل“ فٹافٹ کھانے کی ترکیب لکھی ہے جو مجھے بہت پسند آئی ہے لہذا آج شام وہ ڈش بنے ہی بنے!
بہرحال کھانے کی جو ترکیب میں آپ کو بتانے جارہاہوں یہ بالکل میرے بھیجے کی پیداوار ہے۔ لہذا پکانے سے پہلے یقین کرلیں کہ آپ واقعی یہ کام کرنا چاہتے ہیں!
اس کے اجزاء میں ایک پیاز، ایک ٹماٹر، چند سبز مرچیں، تھوڑی سی بند گوبھی، دو درمیانے سائز کے آلو، تھوڑے سے مٹر، دو گاجریں، ایک شملہ مرچ، چھ انڈے، نمک، کالی مرچ، کوکنگ آئل اور سویا ساس شامل ہیں۔
ساری سبزیاں باریک باریک کاٹ لیں۔ آلو ایسے کاٹیں‌جیسے چپس بنانے کے لئے کاٹے جاتے ہیں۔ سبزیاں ایک پتیلی میں ڈال کر ساتھ ہی کوکنگ آئل ملادیں اور پتیلی پر ڈھکن دے کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ سبزیاں گلنے پر نمک، کالی مرچ اور سویا ساس حسب ذائقہ ملادیں۔ ساتھ ہی انڈے بھی ملادیں۔ انڈے ملانے کے بعد زیادہ چمچ نہ چلائیں۔ جب سفیدی اور زردی دونوں پک جائیں تو آپ کی ڈش تیار ہے۔
اس ڈش کو آپ چاول، روٹی یا میکرونی کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔
اگر مزیدار ہو تو یہ میرا کمال ہے اور نہ ہو تو آپ کا قصور!
دوستوں نے مختلف بلاگز پر میری تراکیب کے بارے میں جو حسن ظن ظاہر کیا، میں اس پر ان کا مشکور ہوں۔ بلکہ چند دوستوں نے تو اسی انداز میں چند تراکیب لکھ بھی ڈالیں ہیں، اس پر میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ
میں ہوا کافر تو وہ کافر مسلماں ہوگیا!!!
Comments
17 Comments

17 تبصرے:

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ صرف آپکے بھیجے کی ہی نہیں کھیت کی بھی پیداوار لگ رہی ہے۔ آج توسچ مچ پکا ڈالا۔

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھا ہوتا آپ اس ڈش کی ایک عدد تصویر بھی شامل کر دیتے۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

خود کبھی بنائی ہو يہ ڈش تو تصوير لگائی ہوتی يہ تو ہم جيسوں پر ٹيسٹنگ چل رہی ہے ہم پکانے اور کھانے کے بعد بچ گئے تو پھر يہ خود بنائے گا

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

باقی سب تو ٹھیک ہے مگر چاولوںکیساتھ انڈے کھانا پہلی دفعہ سنا ہے۔ چلیں ہم بھی تجربہ کر کے دیکھتے ہیں۔

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

آلو کاٹنے ہیں‌ چپسوں کی طرح؟ کونسے چپس؟ 10 طرح کے چپس ہوتے ہیں
یار انڈوں‌کے چھلکے تو کھانے میں بہت پریشان کریں گے :cry:
پھر بھی یہ ڈش میں بنا لوں گا لیکن چاول روٹی یا میکرونی کا بھی کوئی طریقہ پکائی لکھ دو تو اس کو کھا بھی سکوں‌گا :mrgreen:

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

‪‪یہ تو سچی مچی کی ترکیب لگ رہی ہے۔ پھر ہمیں تو یوں بھی پکی پکائی کی عادت پڑی ہوئی۔ پھر بھی کبھی نہ کبھی ہمت اور سبزیاں یکجا ہوئیں تو ضرور کوشش کریں گے۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

پا جی، یہ تو روندی مار دی آپ نے۔

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر بھائی کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ جناب کی اور ساتھ ساتھ باقی بلاگرز کی دعائیں رنگ لائیں ہیں اور آپ کا شہرہ بی بی سی تک پہنچ گیا ہے۔

چچhttp://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2009/08/090822_blogging_anwar_na.shtml

بہت مبارک ہو جعفر بھائی کو۔۔۔۔! :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

جا یار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔ جانی مانی ترکیبیں‌لاؤ ورنہ ابھی جا کر بتاتا ہوں‌بی بی سی والوں‌کو کہ یہ بندہ مشہور ہونے کے بعد روندیاں‌مار رہا ہے :mrgreen:

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

جناب جعفر صاحب ۔۔ یہ تو بڑی مومن قسم کا کھانا بنا ڈالا آپ نے؟ ہم نے تو ہفتہ بھر انتظار کیا کہ یوم باورچی خانہ پر تباہی مچانے والے ہیں‌ آپ؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

عنیقہ ناز::: کہاں جی، کھیت کہاں! اللہ آپ کی زبان مبارک کرے، اگر کبھی کھیت ملے تو آپ کو تازہ مولیاں پہنچتی رہیں گی تا عمر۔۔۔ :grin:
سعد::: بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔ :cool:
اسماء::: کھانے بناتے بناتے آپ کی عمر گزر گئی :lol: پھر بھی اتنا شک! اتنی ہومیوپیتھک سی ڈش کا دل توڑدیا جی آپ نے، نہایت افسوس، رنج، دکھ، کا مقام ہے :mrgreen:
میرا پاکستان::: ہر کام بندہ کبھی نہ کبھی پہلی دفعہ سے ہی شروع کرتا ہے۔ :grin:
ڈفر::: یار تو نہ لے اتنی ٹینشن، تونے کونسا بنانے ہے یہ ڈش۔ انڈوں کے چھلکے ہمت کرکے کھا جائیں، مستقبل میں بہت کام آئیں گے ;-)
محمد احمد::: جی یہ واقعتاّ کھانے کی ہی ترکیب ہے۔ اور بندے کی ایجاد ہے بقلم خود :smile:
منیر عباسی::: اگر مجھے پتہ ہوتا کہ ہفتہ بلاگستان والے بھی یوم باورچی خانہ کے ساتھ یہ سلوک کریں گے تو میں پھر نکالتا اپنی ترکیبوں والی کتاب اور لکھتا ایک ایسی ترکیب جو weapons of mass destruction کے مترادف ہوتی۔ روندی تو میرے ساتھ ماری گئی ہے۔ اپنی ساکھ بھی خراب کی اور احباب کے طعنے بھی سنے :mrgreen:
محمد احمد::: جی شکریہ :mrgreen: خاور صاحب نے بتایا تھا جی مجھے۔ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ یہ قبولیت کا وقت ہے تو میں دس ملین ڈالر مانگ لیتا۔۔ :lol:
عمر بنگش::: بہت افسوس کا مقام ہے کہ میری ایک نہایت معصوم اور بھولی بھالی ترکیب کو زمانہ کیا کیا الزام دے رہا ہے۔ :lol:
راشد کامران::: اسی لئے پوسٹ کے شروع میں ہی معافی مانگ لی تھی :lol:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک بات کی سمجھ نہیں آئی۔ وہ جس کا سارے افسانے میں کہیں ذکر نہیں۔ وہ نیلا تھوتھا کب ڈالنا ہے ۔ انڈوں سے پہلے یا بعد میں؟۔ اور اسکے بعد یہ ڈش "آنڈیوں گوآنڈیوں" کے لئیے ہوگی یا "پھپھے کٹنیوں" کے توش فرمانے کے لئیے ھوگی؟۔ اس پہ روشنی ڈالی جائے۔

ورنہ ہم اسے ڈش ماننے سے انکار کرتے ہیں-

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر عام حالات میں اِتنی معرکتہُ الآرا ڈِ شیں بنا ڈالیں آ پ نے کہ اب یہ سچ مُچ والی ڈِش مُجھ سمیت کِسی کو ہضم نہیں ہو پا رہی دِل چاہ رہا ہے ٹرائ کرنے کو لیکِن ڈر بھی لگ رہا ہے کہ باقی کے روزے رکھنا بھی چاہ رہی ہُوں ساتھ سلامتی کے :lol: :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: نیلا تھوتھا آپ یہ ڈش بنانے سے پہلے ہی دودھ میں‌ملا کے استعمال کرسکتے ہیں :lol: یہ ڈش بالکل بالکل اپنے استعمال کے لئے ہے اور اس سے بنی نوع انسان کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں!
::آپی:: بس دیکھ لیں جی۔۔۔ بد سے بدنام برا ہوتا ہے :mrgreen: شیر آیا شیر آیا والی حکایت بھی فٹ بیٹھتی ہے۔۔۔ :grin:

حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے بھی وہ اوٹ پٹانگ ترکیبیں پسند ہیں اور اتنی پسند ہیں کہ دل چاہتا ہے کسی کو پکا کر کھلا بھی دوں جو زیادہ فرمائشیں کرے نت نئے کھانوں کی :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::حجاب:: میں بھی بے خبری میں مار کھا گیا۔ اگر پتہ ہوتا کہ ہر قسم کی ترکیبیں چل سکتی ہیں بلاگستان کے ہفتے میں تو میں بھی اپنی authentic ترکیب کے ساتھ حاضر ہوتا ہے۔۔۔ بہرحال یار ”زندہ“ ترکیب باقی :grin:

منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان ایوارڈ : نامزدگیاں نے فرمایا ہے۔۔۔

[...] اصلی والی ترکیب از [...]

تبصرہ کیجیے