سینکڑا!
اگر میں کہوں کہ پچھلے دس مہینے میں، میں نے بہت کچھ سیکھا، نئے دوست بنائے، بہت سے معاملات کو نئے زاویے سے دیکھا، تو یہ غلط نہ ہوگا۔ یہ بلاگ جو بغیر کسی منصوبے اور اونچی توقعات کے شروع کیا گیا تھا، آج منظر نامہ کے بہترین نئے بلاگ کے زمرے میں نامزد ہے۔ اسی سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فی زمانہ قحط الرجال کی صورتحال کتنی تشویش ناک ہے!
میں ایک دفعہ پھر اپنے دوستوں کا دل کی "اونچائیوں" سے شکر گزار ہوں کہ جن کی حوصلہ افزائی کے پٹرول کے بغیر اس بلاگ کی گاڑی بہت پہلے ہی بند ہو چکی ہوتی! جئے بلاگستان۔۔۔۔
(یہ انکساری بالکل مصنوعی ہے، ورنہ میرے خیال میں، مجھ سے اچھا لکھاری اس دنیائے فانی میں نہ آیا ہے اور نہ ہی آنے کی امید ہے۔ وما علینا الا البلاغ)
30 تبصرے:
- ابن سعید نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارک ہو بھئی واہ یعنی کہ پورے سو پیغامات۔ کیا ہی اچھا ہوتا جو تبصراجات کی مجموعی تعداد بھی بتا دیتے۔
- December 28, 2009 at 2:15 AM
- فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سینچری بنا لی۔ بہت مبارک ہو
- December 28, 2009 at 2:20 AM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارک ہو بھیا، یہ اشتہار تو بالکل حسین منجن جیسا ہے :mrgreen:
- December 28, 2009 at 2:40 AM
- محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جناب کو بہت مبارک ہو اس شاندر مزیدار کراریدار سینچری مکمل کرنے پر :grin:
- December 28, 2009 at 3:37 AM
- اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مجھے تو اکثر بدہضمی کی شکايت ہو جاتی ہے تمہاری پوسٹيں پڑھ کر ، اشتہار تو لگتا ہے راجہ بازار جاتے ہوئے کسی ديوار پر لکھا ديکھا ہو حکيمی اشتہارات کے ساتھ؛ بس شکر کرو اس سال بلاگ لکھنا شروع کيا تھا تو ميرے ووٹوں سے بہترين قرار پانے جا رہا ہے ورنہ اگلے سال شروع کرتے تو مجھ سے مقابلہ ہار جاتے بڑے برےطريقے سے ، مبارک تو ميں ضرور دوں گی اور تعريف ميں يہ کہوں گی کہ اس بلاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے مجھے کسی قسم کا کوئی خوف لاحق نہيں ہوتا جو دل ميں ہو بے دھڑک لکھ ديتی ہوں اور دوسرا ڈفر کے بلاگ پر کيونکہ پتہ ہے بندے بڑے اور کھلے دل کے مالک ہيں برداشت کر ليتے ہيں
- December 28, 2009 at 4:51 AM
- ابن سعید نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اسماء بٹیا آپ نے تو ابھی تک ووٹ ہی نہیں دیا ہے بلکہ ووٹنگ کے لئے رکنیت بھی اختیار نہیں کی ہے پھر ایسی باتیں کیوں کر ہی ہیں۔
- December 28, 2009 at 5:45 AM
- خرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر - بہت مبارک ہو میرے بھائی۔ ماشاء اللہ۔
اور یہ سعود بھائی ہر ایک کے ساتھ "بٹیا" کا لاحقہ کیوں ٹانگ دیتے ہیں؟ :shock: - December 28, 2009 at 5:49 AM
- ابن سعید نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بس کیا بتائیں یہ میرا بڑھاپا ہے جو اس تخاطب کا باعث ہے۔ ویسے خرم بھیا ہم آپ کے ساتھ تو "بٹیا" کا لاحقہ نہیں ٹانکتے۔
- December 28, 2009 at 6:19 AM
- sadia saher نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارک ھو جعفر 100 پوسٹ ھو بھی گئیں
تم ایک مست انسان ھو چینی آٹا گھی کچھ نہ ملے کوئ غم نہیں
جو ھاتھ آئے بھنگ چرس نسوار اس سے اپنا شاھی دستر خوان سجا کر خوش رھتے ھو
انسان کو ھر حال میں کیسے خوش رھنا چاھیے یہ تمہیں دیکھ کر پتا چلتا ھے
میں سچے دل سے تعریف کر رھی ھوں
ایسے سو سو کر کے لاکھوں پوسٹس لکھو - December 28, 2009 at 6:24 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ابن سعید:: خیرمبارک جی۔۔۔تبصرے ڈھائی ہزار کے قریب ہیں۔۔۔
::فرحان دانش:: بہت شکریہ :smile:
::عمر احمد بنگش:: :grin: وہ دانتوں کا خیال رکھتا ہے اور یہ دل کا۔۔۔ کام تو دوا کا ہی کرتے ہیںدونوں۔۔۔ :mrgreen:
::محمد اسد:: شکریہ شکریہ
::اسماء:: :grin: میں تو سمجھتا تھا کہ میرا بلاگ پھکی کا کام کرتا ہے، آپ کو بدہضمی کیسے ہوجاتی ہے؟؟؟ چنے کی دال کھانے سے پرہیز کیا کریں۔۔۔ :grin:
دل بڑا ہونا تو بیماری نہیںہوتی۔۔ :mrgreen: ۔ ڈاکٹر حضرات ذرااس پر روشنی ڈالیں۔۔۔ اور اگر میں ٹھیک سمجھا ہوں تو آپ اپنا بلاگ شروع کرنے والی ہیں۔۔۔ اگر ایسا ہوا تو یہ نئے سال کا تحفہ ہوگا ۔۔۔کم از کم میرے لئے۔۔۔۔
::خرم:: بہت بہت شکریہ جناب۔۔۔
::ابن سعید:: وہ جی پھر بھی ذرا احتیاط کیا کریں، کہیں کسے بیٹے کو بٹیا کہہ دیا تو لفڑا ہوجائے گا۔۔۔ :mrgreen:
::سعدیہ سحر:: آپ نے مستوں کے متعلق سارے پرانے نظریات درہم برہم کرکے مجھے مست کا خطاب دے دیا ہے۔۔۔ اصلی مست اس پر بہت برہم ہیں کہ اتنے کھوچل بندے کو مست کہہ کر ان کی تپسیا بھنگ کرنے کی جرات کس بالکی نے کی ہے۔۔۔
:mrgreen:
تعریف اور دعا کا بہت شکریہ۔۔۔ :smile: - December 28, 2009 at 12:36 PM
- ابن سعید نے فرمایا ہے۔۔۔
-
@ جعفر:
بھیا جہاں شبہہ ہوتا ہے وہاں بٹیا کے بجائے بیٹا استعمال کر لیتا ہوں۔ جس میں ہر دو جنس میں سے کسی کو اعتراض نہیں ہوتا۔
اور یہ انتہائی خوش کن بات ہے کہ آپ کے بلاگ پر اوسطاً 25 تبصرے فی مراسلہ کی شرح رہی ہے۔ - December 28, 2009 at 1:24 PM
- افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایک صدی مبارک ہو ۔
دس ماہ میں ایک صدی یعنی 304 دن میں 100 مطلب ہوا تین دن میں ایک اور چار دن کی ششماہی چھُٹی ؟ ثابت ہوا کہ ایک کامیاب بلاگ کیلئے اوسط ہر تین دن میں ایک تحریر ہونا چاہیئے اور دس ماہ میں اُسے چارد ن کی مکمل چھٹی بھی مل سکتی ہے - December 28, 2009 at 1:42 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::افتخار اجمل بھوپال:: آپ کی محبت ہے جو اس بلاگ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔۔۔
بہت شکریہ اور خیر مبارک۔۔۔ - December 28, 2009 at 1:50 PM
- Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارک ہو جعفر اتنا لکھ ڈالنے پہ۔ ویسے دل بڑا ہونا ایک بیماری ہوتی ہے، پوچھ لیں کسی بھی ڈاکٹر سے اور کسی سے بھی کیوں۔ اپنے منیر صاحب ہے ناں۔ :evil:
- December 28, 2009 at 2:00 PM
- بلو نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت بہت مبارک ہو
- December 28, 2009 at 4:37 PM
- اسماء پيرس نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ابن سعيد جی پہلے تو ميں نے ووٹنگ ميں حصہ ليا تھا مگر منظر نامہ والوں نے اب کہا ہے کہ فائنل ميں صرف بلاگرز ہی ووٹ دے سکيں گے تو يہ تو زيادتی ہے ہم تين جاويد گوندل عبداللہ اور ميرے ساتھ اور افسوس يہ کہ ہمارے ساتھ ہونے والی اس زيادتی پر کسی بلاگر نے آواز نہيں اٹھائی
- December 28, 2009 at 5:18 PM
- ابن سعید نے فرمایا ہے۔۔۔
-
@اسماء پيرس:
بٹیا ایسی کوئی بات نہیں کہ اس پر آواز نہ اٹھی ہو۔ اگر آپ منظرنامہ پر وہ پوسٹ دکھیں تو نہ صرف یہ کہ لوگوں کا احتجاج نظر آئے گا بلکہ منظرنامہ نے اپنا فیصلہ بھی تبدیل کیا ہے جو واضح طور پر آپ کو دکھ جائے گا۔ ویسے کچھ انتظامی مسائل کے ناطے پہلے بلاگر ہونے کی شرط رکھی گئی تھی۔ اس حوالے سے منظرنامہ کے ذمہ داران سے میری گفت و شنید بھی رہی ہے۔
اور رہی بات زیادتی کی تو وہ صرف آپ تین کے ساتھ نہیں ہو رہی تھی بلکہ کم از کم دو اور لوگ اس قطار میں شمار کیئے جانے چاہئیں۔ اول تو عارف کریم بھائی اور دوئم یہ خاکسار۔
اب وقت کم ہے لہٰذا رائے شماری کے لیئ جلدی کیجئے۔ - December 28, 2009 at 5:43 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عنیقہ ناز:: جی پتہ ہے مجھے۔۔۔ میں دراصل سوالیہ نشان ڈالنا بھول گیا تھا۔۔۔۔ :grin:
اور خیر مبارک۔۔۔
::بلو:: شکریہ بھائی جان۔۔۔
:: اسماء:: وہ جی اپنے راشد کامران نے آواز اٹھائی تھی اس لئے میں نے سوچا کہ جب بڑے بول رہے ہوں تو اپنا تھوبڑا بند رکھنا چاہئے۔۔۔ ویسے بھی میرا گلا ذرا بیٹھا ہوا ہے آج کل۔۔۔۔ :mrgreen: - December 28, 2009 at 8:19 PM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر یہ سنچری بہت بہت مبارک ہو۔ آپ کا بلاگ حقیقتا اردو کے بہترین نئے بلاگز میں سے ایک ہے۔ ویسے منکسر المزاجی بھی اچھی چیز ہے :lol:
- December 28, 2009 at 11:39 PM
- کنفیوز کامی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارکاں ہون جناب اللہ کرے زندگی دی سینچری وی کرو تے بچیاں کولوں چھتر کھاو۔ :mrgreen:
- December 29, 2009 at 5:21 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ابوشامل:: شکریہ جناب، پتہ ہے مجھے، لیکن جیسے ابن انشاء کے ایک استاد تھے ناں جی جو اپنے نام کے ساتھ ننگ اسلاف لکھا کرتے تھے، دیکھا دیکھی لوگ بھی ان کو یہی کہنے لگے تھے۔۔۔۔ بس اسی بات سے ڈر لگتا ہے۔۔۔ :mrgreen:
::کامی:: خیر مبارکاں ۔۔۔ میں تے چھتر کھاواں گے تو تسی کیہ کھاؤ گے ؟؟؟ رس ملائی !!!۔۔۔ :grin: - December 29, 2009 at 12:32 PM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
" ::ابوشامل:: شکریہ جناب، پتہ ہے مجھے، لیکن جیسے ابن انشاء کے ایک استاد تھے ناں جی جو اپنے نام کے ساتھ ننگ اسلاف لکھا کرتے تھے، دیکھا دیکھی لوگ بھی ان کو یہی کہنے لگے تھے۔۔۔۔ بس اسی بات سے ڈر لگتا ہے۔۔۔"
ھاھاھاھا۔ ۔۔۔ جواب نہیں ہے بھائی تمہارا :razz: - December 29, 2009 at 9:06 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ابو شامل:: :lol:
- December 29, 2009 at 10:54 PM
- محب علوی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
سینکڑا پڑھ کر میں سمجھا تھا کہ شاید جعفر نے سینکڑا آنکڑا کے وزن پر پڑھ کر اس کی گوشمالی کی ہے اور کسی تاریخی واقعہ پر روشنی ڈالی ہے مگر یہاں آ کر پتہ چلا کہ جعفر نے بارہ چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے سینکڑا مکمل کر لیا ہے۔
میرا خیال ہے جو یقین میں بدلتا جا رہا ہے کہ جس طرح اردو کے اولین مزاحیہ شاعروں میں جعفر زٹلی کا نام مشہور ہے اسی طرح اردو بلاگنگ میں مزاح کے حوالے سے جعفر کا نام بھی اردو نیٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ - December 30, 2009 at 2:00 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::محب علوی:: میرے دوستوں اور جاننے والوںکے خیال میں، میں نہایت ڈھیٹ اور بے شرم ہوں! لیکن جی اتنی تعریف پڑھ کے تو مجھے بھی شرم آگئی ہے۔۔۔۔
آپ کی محبت کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔ - December 31, 2009 at 12:16 PM
- حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ایک جعفر سب پر بھاری
قدم بڑھاؤ جعفر ہم تمہارے ساتھ ہیں
ہر گھر سے جعفر ۔ ۔ ۔ ۔ - January 1, 2010 at 12:24 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
حارث میاں۔۔۔ آپ نے ہمیںکس "عظیم" شخصیت سے ملا دیا
وہ تو ہماری خاک پا کے بھی برابر نہیں۔۔۔ اوہوہوہو۔۔ غلطی ہوگئی۔۔۔ سوری سوری۔۔۔ کھپے کھپے۔۔۔ - January 1, 2010 at 2:29 AM
- حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہا ہا ہا۔ ۔ ۔ اگر پنجابی سمجھتے ہوں تو کھپے ہی کھپے :mrgreen:
- January 1, 2010 at 4:08 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:lol: :lol:
- January 2, 2010 at 12:42 PM
- حجاب نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت بہت مبارک ہو جعفر ، گو کہ کافی دیر سے مبارک دے رہی ہوں روزآنہ سوچتی تھی آج ضرور لکھوں گی، آپ واقعی بہت اچھا لکھتے ہیں میں ہمیشہ سوچتی ہوں آپ کی تحریر پڑھ کر کہ آپ نے اپنے انٹرویو میں میرے سوال کا جواب گول کر دیا اور آپ کی ہر پوسٹ کے بعد مجھے پھر اپنا سوال یاد آ جاتا ہے :roll:
- January 11, 2010 at 4:50 AM