جدید محاورے

قارئین کو یاد ہوگا یا شاید نہ یاد ہو کہ ہم نے محاورات بارے ارشاد کیا تھا کہ ان میں دور جدید کے تقاضوں کے مد نظر ترمیمات کی جائیں گی۔ حسب وعدہ اس سلسلے کی پہلی قسط حاضر خدمت ہے۔ اگرچہ صدر پاکستان کے ارشاد کی روشنی میں ”وعیدے “ پورے کرنا چنداں ضروری نہیں لیکن ہم ادھار دینے کے وعدے کے علاوہ ہر قسم کے وعدے پورے کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔

ہمارے آئندہ ارادوں میں وچکارلی صرف و نحو، ریاضی، طبیعیات، کیمیاء وغیرہ پر طبع آزمائی کرکے قارئین کی قوت برداشت بڑھانا شامل ہے۔

مان نہ مان، تو منافق تے بے ایمان

وہ کریں تو ڈانس، ہم کریں تو مجرا

بلاگ، بکواس کی ماں ہے

جہاں جا، وہاں ٹھاہ

پرائے پھڈّے میں بارہ سنگھاپھٹّڑ

جاہل کیا جانے تُننے کا سواد

بلاگ لکھتے ہی پَولے پڑنا

جس کی ٹی ٹی اس کا موبائل

ایک ٹھرکی پورے بلاگ کو گندا کردیتا ہے

تجھ کو اپنی کیا پڑی پرائی نبیڑ تو

کاپی کر بلاگ پہ ڈال

Comments
8 Comments

8 تبصرے:

راجہ نے فرمایا ہے۔۔۔

السلام علیکم
پہلی بار آپ کا کوئی بلاگ پڑھا ہے، اور تبصرے کی جسارت بھی پہلی بار کر رہا ہوں
خوب ترمیم کی ہے اور حالات کے ذوق و ضرورت کے عین مطابق کی ہے۔
جیتے رہیں

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

اے ہے۔ یہ کیا جعفر بھائی لگتا ہے کہ ورڈ پریس کی دائمی بے وفائی کو آپ نے عدم آباد کر دیا ہے۔ اور گھر بدل دالا ہے۔ بس پہلی فرصت میں اتبصرے بھی کہیں سے اس گھر میں اٹھا لائیں۔ بہر خدا کرے یہ نیا گھر آباد رہے۔ شاد رہے۔ لکھنے میں آزاد رہے۔ آمی

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::راجہ:: خوش آمدید جناب، اس نئی جگہ پر آپ ہمارے پہلے مہمان ہیں، اس لیے ڈبل خوش آمدید۔۔ پسندیدگی کا شکریہ، اس امید کے ساتھ کہ آپ رونق بخشتے رہیں گے۔
::جاوید گوندل:: بس جی، کرنی پڑی ہجرت۔ تبصرے صرف حالیہ چند تحاریر کے نہ مل سکے، باقی تبصرے جوں کے توں ہیں۔ نیک تمناوں کا شکریہ۔

Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔

نیا بلاگ مبارک ہو جعفر ، دل بھی لگ جائے گا کچھ دن میں ۔۔ محاوروں کی ایسی تیسی پسند آئی :)

بلاامتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

پرانیاں ٹوپاں نوے ٹیئر ۔۔۔
نئے اکائونٹ کی مبارکباد

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

خیر مبارک حجاب۔ ایسی تیسی پسند کرنے کا شکریہ
شاہ جی ایک تیر سے دو شکار

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ کے بلاگ کا ربط استعمال کر کے آج ميرے بلاگ پر کسی نے 3 گندے تبصرے کئے ہيں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

افتخار صاحب، نئے بلاگ پر پھر خوش آمدید
آج میرے بلاگ پر بھی آپ کے بلاگ لنک کو استعمال کرکے مغلظات بکی ہیں کسی ‘دوست‘ نے۔۔۔۔
بہرحال جی ، جو بھی ہے خوش رہے

تبصرہ کیجیے