مجبوری ہے!
پر لکھوں گانہیں ۔۔۔
کہ نواز شریف ”اللہ کے فضل و کرم سے“ منہ میںگھنگھنیاں ڈال کے کیوںبیٹھے ہوئے ہیں؟ چینی سے لوڈشیڈنگ تک اور بلیک واٹر سے زی تک، سبھی کچھ تخم لنگاں کا شربت سمجھ کر نوش کئے جارہے ہیں۔ ہیں جی! روز نئی واسکٹ زیب تن کرکے کسی نہ کسی سفیر کے ساتھ ملاقات پھڑکانے کے علاوہ بھی سیاست میں بہت کام ہوتا ہے!
پیپلز پارٹی یک سالہ جشن صدارت پر بھنگڑے اور جھومر ڈال ڈال کر بے حال ہوئی جارہی ہے اور اسے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ عوام کا کیا حال ہے!
صدر مملکت اپنی مشہور زمانہ بتیسی اور تھکی ہوئی لائن ”جمہوریت بہترین انتقام ہے“ کے زور پر ہی پاکستان کو چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جبکہ یہ جمہوری انتقام لیا بھی عوام سے ہی جارہا ہے ۔۔۔ ہور چوپو!
جناب وزیر اعظم جون جولائی میں بھی ڈیزائنر سوٹ زیب تن کرکے ”تاریخ“ رقم کرنے کے دعوے کررہے ہیں۔ شاید یہ رقم کمانے کی تاریخ ہو!
الطاف بھائی نے اپنی پٹاری سے اب قادیانی سانپ نکالا ہے اور چینلز پر اس کا تماشہ دکھا رہے ہیں! جبکہ ان کی بین کی آواز پر سانپ کی بجائے صاحبان جبہ و دستار مست ہوئے جارہے ہیں۔ ہمیںہر جمعے قیامت اور قبر کے عذاب سے ڈرانے والوں کو خود مرنا یاد نہیں؟
یادش بخیر، ریٹارٹڈ کمانڈو، بادشاہ سلامت کے حضور “سب سے پہلے پاکستان کے لئے رحم کی درخواست کرتے ہوئے بالکل “بھاگ لگے رہن، دوارے وسدے رہن“ کی تصویر بنے بیٹھے ہیں! اگر آپ بھول چکے ہوں تو یاد کرائے دیتا ہوں کہ یہ وہی عظیم شخصیت ہیں جو فرعون کے سگے برادر نسبتی کے لہجے میں ٹی وی پر تین تین گھنٹے ”مجے ڈر نئیں لگتا اے“ کی گردان کیا کرتے تھے!
اور پھر ”شباز ساب“ ہیں! جو دن رات کھجل ہوتے پھرتے ہیں، ون مین شو کا اتنا شوق بھی اچھا نہیںہوتا! اپنی پروجیکشن کے چکر میں سارے سسٹم کا بیڑہ غرق بھی ہوجائے تو کوئی بات نہیں، اگلا الیکشن تو جیت جائیںگے ناں! وزیر اعلی کا کام سستے آٹے کی لائنیں سیدھی کروانا ہے یا ایک ایسا نظام تشکیل دینا ہے جو میرٹ اور انصاف کو یقینی بنائے!
اور پھر اپنے مشہور زمانہ ”جسٹس کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ“ ہیں۔ بحالی کے بعد مزے سے ٹھنڈے کورٹ روم میں بیٹھ کے عزت کا کلچہ کھا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کیس، پٹرول، چینی، این آر او، آٹا، بجلی، ۔۔۔۔۔۔۔ چپ کر جا۔۔۔ توہین عدالت میں اندر ہونا ہے۔۔۔
لکھنا تو اور بھی بہت کچھ چاہتا ہوں لیکن
مجبور ہوںکہ
میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں!!!
22 تبصرے:
- میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ نے تو سب کو ایک ہی سانس میں دشمن بنا لیا۔
- September 15, 2009 at 1:22 AM
- سعدیہ سحر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میرے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں!!!
صرف ایک بات بتا دیں یہ بندھے ھوئے ھاتھوں سے لکھا کیسے ھے ؟؟؟ - September 15, 2009 at 2:16 AM
- DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
نا او یار یہ تو نے بڑا غلط کر دیا
یہاں آنے کو تو سرے سے بھول ہی جا اب
اب تو وہیں پہ تجھے ”تُن“ دینا ہے یا ”تنوا“ دینا ہے
گیلانی نے اپنی گیلی نیپی کے ساتھ آج یہ بیان چھپوایا ہے کہ
قوم مزید بحرانوں کے لئے تیار رہے، تے مزید بحران نے بجلی پانی گیس دے
اور ہمارے زرداری صاحب اور ان کی عوامی پارٹی نے 10 پرسینٹ سے چھلانگ لگائی ہے ”سارے کے سارے“ پر
اب ہماری سرزمین بکا کرے گی
پہلا ٹوٹا پانچ لاکھ ایکڑ کا برائے فروخت ہے ہمارے دینی بھائیوں بلکہ دینی اجداد کے لئے
یہ شیخ بھی بڑے حرامی ہیں
ہمارے ان دستار و جبہ کیرئیرز کو بھئے کے بیان پہ جنت یاد آ گئی لیکن اس ”اسلامی دادے“ اور اس کی ”چھوکری“ حکومت کے کرتوت نظر نہیں آتے
اور آخر میں ایک سوال
”اس پوسٹ میں شریفوں کا ذکر سب سے پہلے کرنے کی تفصیلی وجہ (یا وجوہات) تفصیلاً و جامع طور پر بیان کی جائے / جائیں“ - September 15, 2009 at 2:47 AM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
عیاشی کرو بھائیو۔۔۔۔۔۔۔
ہوتا ہے شب وروزتماشہ میرےآگے
اور کیا چاہیے تم ناشکروںکو، صبحشام وہ بیچارے ڈگڈگی پر ناچ دکھا رہے ہیںاور تم ہو کہ بہلتے ہی نہیںہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساڈی سادی عوام :| - September 15, 2009 at 2:47 AM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اب تو خاموشی سے بھی یہ سب دیکھا نہیں جاتا۔ :!:
- September 15, 2009 at 10:36 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::میراپاکستان:: دشمن بنایا نہیں جی ۔۔۔ یہ ہیں ہی دشمن ۔۔ عوام کے۔۔۔
::سعدیہ سحر:: ڈکٹیشن دی ہے جی ;-)
::عمر بنگش:: غلط فہمی ہوگئی ہے جی آپ کو۔۔۔ ڈگڈگی پر ہمیں ہی نچایا جارہا ہے۔۔۔ زندہ باد، مردہ باد۔۔۔ آوے ای آوے ۔۔۔ جاوے ای جاوے۔۔۔
::ڈفر:: بھائی ۔۔۔ تیرا تبصرہ ہی پوری پوسٹ ہے۔۔۔
شریفوں کا ذکر شریف کرنے کی وجوہات میں سے سب سے بڑی شباز ساب کی حکومت سے ہونے والی مایوسی ہے۔۔۔ اس کی پچھلی حکومت سے موازنہ کریں تو کارکردگی بہت مایوس کن ہے۔ اور وڈے میاں ساب باری کے انتظار میںجس طرح ”چپ کر دڑ وٹ جا“ بنے بیٹھے ہیں، اس پر بھی وڈا گسہ ہے مجھے اور عوام کو بھی۔۔۔
::منیر عباسی:: تے فیر کھپ پاؤ ۔۔۔ مرنا ہے تو رولا شولا پا کے مرتے ہیں، چپ چپیتے مرنے کا کیا فیدہ ۔۔۔ - September 15, 2009 at 1:16 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر :: ان سب کا کوئی اچھا سا متبادل ہے ہمارے پاس؟ جو موجودہ حالات ہیں ملک کے، شور مچانے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
- September 15, 2009 at 5:47 PM
- راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ نے بھی آخر جگا دیا نا۔ اچھا بھلا قوم الطاف حسین اور قادیانیوں کے چکر میں پھنسی ہوئی ہے آپ ہیں کے انہیں اصل مسائل پر توجہ دینے کی بات کررہے ہیں۔۔ یار ایک آدھی مقدس گائے کو چھیڑنا محال ہے اور آپ نے نواز شریف سے لے کر چیف جسٹس تک پورا مقدس باڑہ ایک ہی جھٹکے میں چھیڑ دیا۔
- September 16, 2009 at 1:15 AM
- سعد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یہ تو ہمارا بھی "حالِ دل" لکھ دیا آپ نے۔
- September 16, 2009 at 5:04 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
منیر عباسی:: میں آپ کو نظر نہیں آتا۔۔۔ ذرا مجھے موقع دے کے دیکھئے۔۔۔ :grin:
راشد کامران:: بس جی میرا جیسا بہادر بھی شاید ہی کوئی ہو (بہادر کو بے وقوف بھی پڑھا جاسکتا ہے) :mrgreen:
::سعد:: نوازش - September 17, 2009 at 12:42 AM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
کمال ہے بھئی، بہت شاندار تحریر ہے۔
- September 17, 2009 at 2:32 PM
- نوائے ادب نے فرمایا ہے۔۔۔
-
میری تو کوئی مجبوری نہیں مجھے سیاست اچھی ہی نہیں لگتی
- September 21, 2009 at 12:39 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
پیارے دوستو!
کل سے شاید عید کی خوشی میں بلاگ پر سپیم تبصروں کی زبردست بھرمار ہوگئی تھی
انہیں ڈیلیٹ کرتے ہوئے کچھ دوستوں کے تبصرے بھی غلطی سے مٹ گئے ہیں
جن پر ان سے دلی معذرت۔۔۔۔
اور سب ساتھیوں، دوستوں کو عید مبارک (28 روزے والوں کو بھی( - September 21, 2009 at 3:13 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::نوائے ادب:: بھائی جان سیاست بری نہیں، سیاست دان برے اچھے یا برے ہوتے ہیں۔۔۔ اور آپ کو تو ویسے بھی نظر لگی ہوئی ہے۔۔۔ :grin:
عید مبارک - September 21, 2009 at 3:15 PM
- Eid Mubarak نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شگفتہ آداب بے حد آداب
پھولوں کی مہک آبشاروں کا ترنم
شباب کا امنگ کلیوں کا تبسم
فضاوں میں رچی خوشبو جیسی
سحر انگیز شگوفوں دل آویز نغموں جیسی
بھر پور گنگناتے خیال میں
خوش کن اداوں جیسی
خوش ادا مچلتی گنگناتی ریشمی لہروں جیسی
حسین یادوں کے جل تھل جیسی
پر کشش عید آئی ہے
اس دھنک رنگ موقع پر میری جانب سے
عید مبارک - September 21, 2009 at 4:46 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ کو بہت بہت عید مبارک
:smile: :smile: - September 21, 2009 at 5:17 PM
- شگفتہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
السلام علیکم جعفر بھائی عید مبارک !
- September 21, 2009 at 7:09 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
آپ کو بھی بہت بہت عید مبارک ۔۔۔ شگفتہ باجی۔۔ ہوں گی تو آپ مجھ سے چھوٹی ہی، لیکن آپ کے بڑے بڑے کاموں کی وجہ سے آپ باجی کہلانے کی حقدار ہیں
:grin: - September 21, 2009 at 11:14 PM
- بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اوئے جعفر میرا کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا؟ :shock: :shock: :shock:
- September 27, 2009 at 6:25 PM
- وسیم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اچھا ھے پر بےکار
- September 27, 2009 at 7:35 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::بلو:: بھائی جان پہلے تو تیرہ نمبر تبصرہ ملاحظہ کریں پھر اس کے بعد عرض ہے کہ ماشاءاللہ ”اؤئے“ لگتا ہے آپ بھی میری طرح پرائمری کے بعد سکول نہیںگئے :cool:
::وسیم:: کوں؟؟؟ میں یا پوسٹ؟؟؟ :twisted: - September 28, 2009 at 12:08 AM
- اسد علی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یارب! کہیں سے بھیج دے سورج کا سائبان
بادل کی آنکھ ہے میرے کچے مکان پر۔۔
خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا - October 6, 2009 at 2:20 PM