سٹوری میں ٹوئسٹ

(تفتیشی، تحقیقی و درفنطنی ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن ایک جوڑا ایسا بھی ہے جو آسمانوں کی بجائے نئی دلّی میں را کے ہیڈکوارٹرز میں بنایا گیا ہے۔ اس رپورٹر کو حساس اداروں کے باوثوق ذرائع سے ایک ایسی اطلاع ملی ہے جو ہوش اڑادینے والی ہے اور اسے بجاطور پر اکیسویں صدی کی سب سے بڑی خبر قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس رپورٹر کو یہ دھماکہ خیز سکوپ دیاہےکہ شعیب ملک اصل میں پاکستان کے ایک انتہائی حساس سائنسی ادارے کے سربراہ ہیں جو میزائل پروگرام پر انتہائی جانفشانی سے کام کررہاہے۔ اگرچہ یہ خبر انتہائی ناقابل یقین ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو شعیب ملک کو دیکھ کے ہی ان کی میزائلوں سے محبت صاف ظاہر ہونے لگتی ہے کہ ان کی اپنی شکل ماشاءاللہ سٹنگر میزائل جیسی ہے! اسی ذریعے نے مزید بتایا کہ کرکٹر کے طور پر شعیب ملک کی شناخت ایک کیمو فلاج ہے کیونکہ بطور کرکٹر وہ قومی ٹیم تو کجا ڈسکے کے کسی لوکل کلب میں بھی نہیں کھیل سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں اسی ذریعے نے کہا کہ شعیب ملک اتنی کم عمری میں ایسے ادارے کے سربراہ بالکل میرٹ پر بنے ہیں۔ مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک پیدائشی جینئس ہیں۔ وہ ابھی 'چھلے' میں ہی تھے کہ انہوں نے شرلیاں بنانی شروع کردی تھیں۔ پانچ سال کی عمر میں انہوں نے راکٹ لانچر کے لئے ہوم میڈ راکٹ اور دس سال کی عمر میں سٹنگر میزائل ایجاد کرلیا تھا۔ جو امریکیوں نے خرید کر اپنے نام سے پیٹنٹ کروالیا اور پھر اسے افغان جنگ میں استعمال کرواکے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔ شعیب ملک کی کامیابیوں کی داستان یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ایٹمی پروگرام میں بھی ان کا کنٹری بیوشن بہت زیادہ ہے۔ ایک روایت یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ ایٹم بم بناتے ہوئے ایک جگہ ڈاکٹر قدیر پھنس گئے تھے تو یہ شعیب ملک ہی تھے جنہوں نے اس الجھن کو حل کیا تھا ورنہ آج پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا، لیکن یہ شعیب ملک کی اعلی ظرفی ہے کہ انہوں نے آج تک کبھی اس چیز کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہیں کی!

پاکستان کے میزائل پروگرام کی دن دگنی رات چوگنی ترقی ہمارے روایتی دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھائی۔انہوں نے پاکستانی میزائل پروگرام کے سربراہ کو پھانسنے کے لئے ثانیہ مرزا کو استعمال کیا۔ جنہوں نے شعیب ملک کو اپنی اداؤں (اداؤں کی بجائے وہ پڑھا جائے جو میں لکھنا چاہتا تھا!) کے جال میں پھنسایا اور اب ان سے شادی کرکے سارے میزائلی راز 'کڑچ' کرنے کی کوشش کریں گی۔

شعیب، بوجہ پیدائشی جینیئس، ذرا سادہ (احمق پڑھا جائے!) سے اور بوجہ پاکستانی ذرا ٹھرکی سے بندے ہیں، اسی لئے اس سازش میں پھنستے چلے گئے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں کہ ہمارے حساس ادارے بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے عائشہ صدیقی کی صورت میں ایک شدید ڈفانگ کھڑا کردیا ہے۔ ان کے ابّا نے چینلز پر جس طرح 'بھوترنے' کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمارے حساس اداروں کی جوابی کاروائی کی روشن مثال ہے۔ دوسرے محاذ پر انہوں نے ایک غیر معروف اور چوّل سے بلاگر کو ہائر کرکے ثانیہ کے نام عاشقانہ خطوط لکھوانے شروع کردیئے ہیں تاکہ کل کلاں اگر شادی ہوبھی جائے تو شادی کے بعد ثانیہ کو بلیک میل کرکے را کے ایجنڈے پر کام کرنے سے روکا جاسکے!

Comments
28 Comments

28 تبصرے:

محمد صابر نے فرمایا ہے۔۔۔

جیلیسی بھی انسان کی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے۔ :)

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
ذرا ٹھرکی کو بہتیرا ٹھرکی سے بدل یار، ہمارئ پاکستانیت پہ شک ہو سکتا ہے

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

ہی ہی ہی ہی ہی ہا ہا ہا ہا ہا ہو ہو ہو ہو ہو خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات کی وجہ سے ميری يہ حالت ہو گئی ہے

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

بس اب جلدی سے انگور کھٹے ہيں کہہ کر معاملہ ميں سے نکلنے کی کوشش کرو

فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔

آج ملک جھوٹا ثابت ہو گیا ہے

پہلے شادی کی تھی اسی لئے تو طلاق دے دی موٹی کو

Aniqa Naz نے فرمایا ہے۔۔۔

دل جلوں کے لئے مرہم۔
لگتا ہے اس دفعہ یہ مرہم آپکو اپنے اوپر بھی استعمال کرنا پڑیگا۔

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

ايک دفعہ پھر
ہی ہی ہی ہی ہی ہا ہا ہا ہا ہا ہو ہو ہو ہو ہو
عنيقہ کی بات پر

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

اس لوفر (ملک) کو پکڑ کر اندر کرنا چاہيے چار سو بيسی کے کيس ميں
کيوں جعفر ؟

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

ہا ہا ہا۔ بہت اعلیٰ جعفر۔ :razz: انسانوں کے علاوہ حیوانات کے حال دل سے بھی خوب واقف ہیں آپ۔ :lol:

عمر احًمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

سچ پوچھو تو یہ صحیح‌معنوں‌میں‌انصار عباسی، حامد میر، شاہین صہبائی یا وہ صالح‌ظفر ٹائپ کی تحیق معلوم ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بھی ہر معاملے بارے کچھ ایسے ہی "کانسپیرینسی پکوڑے"‌تلتے رہتے ہیں
باقی چھا تو گئے ہو تم۔۔۔۔۔
سمائیلیاں‌کیوں‌کام نہیں‌کر رہی؟

کنفیوز کامی نے فرمایا ہے۔۔۔

بندہ لکھن تو پہلے شیشہ ای ویکھ لوے ۔ :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد صابر:: :grin:
::ڈفر:: اس 'ذرا سے" میں‌جہان معنی چھپا ہے ;-)
::اسماء:: خوشی کس چیز کی اور غم کس بات کا؟ وضاحت۔۔۔۔۔ میں‌نے ابھی کل پرسوں‌ہی فیس بک پر بتایا ہے کہ میرے انگور کھٹے نہیں، کھٹ مٹھے ہیں۔۔۔ :cool:
::فرحان دانش:: تو پہلے آپ اس کو سچا سمجھتے تھے :shock:
::انیقہ ناز:: کر تو لوں پر سنا ہے کہ طبیب پر اپنی دوا اثر نہیں‌کرتی۔۔۔ :grin:
::اسماء:: آپ کی اتنی دندیاں‌نکلنے کی وجوہات کیا ہیں؟ اگر قابل اشاعت ہیں تو ہمیں‌بھی دندیاں‌نکالنے کا موقع دیا جائے۔
میں‌آپ کے اس مطالبے کی پرزور حمایت کرتاہوں۔۔۔ :mrgreen:
::محمد اسد:: :lol: :lol:
::عمر احمد بنگش:: بالکل ٹھیک پہنچا ہے یار تو۔ انہی حضرات کی واٹ لگائی گئی ہے۔ ایسی ایسی درفنطنیاں‌ چھوڑتے ہیں کہ بس کجھ نہ پچھ۔۔۔
سمائلیز بالکل کام کررہی ہیں۔ شاید تیری طرف کوئی مسئلہ ہو۔۔۔

SHUAIB نے فرمایا ہے۔۔۔

اس خبر کو مکمل کرنے کیلئے میرے خیال میں آخر میں یہ جملہ ضروری تھا
''انا للہ و انا الیہ راجعون''

iamcalledasad نے فرمایا ہے۔۔۔

رقیب صاحب۔۔۔۔ویل ریٹن۔۔۔

شاھد نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے تو جعفر اور ڈفر ایک ہی آدمی کے دو نام لگتے ہیں انداز بالکل ایک ہے

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

تعریفیں آپ کی بہت ہو چکیں ۔ میں صرف اتنا کہوں گا ۔ تعریف اس اللہ کی جس نے کائنات بنائی اور اس میں جعفر صاحب کو بھی بنایا
جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ۔ القرآن ۔ یہ عبارت میں نے شادی کے کچھ دعوت ناموں پر دیکھی ہے ۔ ایسی کوئی تحریر قرآن شریف میں رہیں ہے

شعیب صاحب نے نجانے کس پیرائے میں لکھا ہے کہ ”انا للہ و انا الیہ راجعون” کہنا ضروری تھا ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کے کوئی تکلیف پہنچنے پر یا کوئی چیز کھو جانے پر ”انا للہ و انا الیہ راجعون” کہنے کا حکم ہے ۔ بھارت اور پاکستان میں صرف کسی کے مرنے پر کہا جاتا ہے

شاھد نے فرمایا ہے۔۔۔

اور نام بھی ملتے جلتے ہیں

خرم ابن شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

میں کچھ نہیں لکھتا بس یار روز ایک ہی بات روز ایک ہی بات کہ بہت اچھا لکھا ہے
نہیں یار اچھا نہیں لکھا ہے یہ سب آپ کے رشتہ دار ہیں جو آپ کی تعریفیں کرتے ہیں :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::کنفیوز کامی:: مجھے ڈاکٹروں نے آئینہ دیکھنے سے منع کیا ہے :shock:
::شعیب:: کہیں آپ شعیب ملک تو نہیں :mrgreen:
::اسد:: تھینک یو برادر :smile:
::شاہد:: بلاگ پر خوش آمدید
یہ میری تعریف اور ڈفر کی بیستی ہے، وہ خود ہی آپ سے نبٹ لے گا۔ :grin:
::افتخار اجمل بھوپال:: محترم بہت شکریہ اور بڑی نوازش۔۔۔ دعاؤں میں‌یاد رکھا کریں۔۔۔
::شاہد:: صاحب، جعفر نام ہے جبکہ ڈفر ایک خطاب بلکہ لقب ہے :mrgreen:
::خرم ابن شبیر:: کاکے تو بڑا تیز ہو گیا ہے، بڑے تہہ دار تبصرے کرنے لگا ہے۔ تعریف بھی لپیٹ کے کی ہے۔۔۔ بہت اچھا لگا مجھے یہ انداز ۔۔۔ :smile:

SHUAIB نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا نام صرف شعیب ہے، ملک تو دنیا میں بہت ہیں
اجمل صاحب، اس عربی سطر کے معنی آپ بہتر جانتے ہیں، صرف تکلیف میں کیوں؟ اور انتقال کا مطلب منتقل ہونا ہے ناکہ مرنا ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::شعیب:: جی مجھے پتہ ہے کہ آپ کانام صرف شعیب ہے
مذاقیہ بننے کی کوشش کی تھی جو بظاہر ناکام ہوگئی ہے۔۔۔ :smile:

خرم ابنِ شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمممم اس کا مطلب ہے اگلی بار ریس میں حصہ لینا چاہے ہو سکتا ہے جیت کر آؤں
آپ نے تیز ہونے کا سٹفیکٹ جو دے دیا ہے :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::خرم ابن شبیر::‌ :grin:

خرم ابنِ شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

کس بات پر میری بات پر یا آپ کی اپنی بات پر
:roll:

محمد طارق راحیل نے فرمایا ہے۔۔۔

نہ جانے کیوں رہی اب تک تمہاری ثانیہ مرزا
ہمیں لگتا ہے‘ تھی کب سے‘ ہماری ثانیہ مرزا
یقیں ہے اب ہمیں‘ بھارت سے ہم کشمیر لے لیں گے
اس دم‘ جب تیری ڈولی اتاری‘ ثانیہ مرزا
بے چارے ”ٹھاکرے“ کا بس نہیں‘ کچھ کر نہیں سکتا
بہادر ہے‘ نہیں بے بس بے چاری ثانیہ مرزا
ہے شرمیلا ”شعیب“ اپنا بیاہا یا کنوارہ تھا
خوشی یہ ہے کہ لائے گا‘ کنواری ثانیہ مرزا
دعا یہ ہے کہ دونوں خوش رہیں‘ ہم جب انہیں دیکھیں
وہ صدقے ثانیہ کے‘ اس پہ واری ثانیہ مرزا
کھلاڑی اور ایکٹر‘ کچھ نہ کچھ کر ہی دکھاتے ہیں
ترا بھی پاوں ہو گا جلد بھاری‘ ثانیہ مرزا
کسی بھی ملک میں رہنا‘ میاں کے ساتھ جا کر تم
بہو رہنا ہماری‘ عمر ساری‘ ثانیہ مرزا
ترا سسرال پاکستان ہے‘ بھارت ترا میکہ
کر سکتی ہے تو دونوں میں یاری‘ ثانیہ مرزا
کہو ”بابل“ سے وہ دریا ہمارے ہم کو واپس دے
ہمیں لوٹائے وہ ”جنت“ ہماری ثانیہ مرزا
”ملک“ سے بھی ترا رشتہ ”ٹوٹ انگی“ بنے گا تب
کرے جب ترک بھارت فوجداری‘ ثانیہ مرزا
بسانے کیلئے بیٹی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے
کرے مضبوط ہم سے رشتہ داری‘ ثانیہ مرزا
نہ دے ہم کو مگر آزاد وہ کشمیر کو کر دے
نہیں بے جا کوئی خواہش ہماری ثانیہ مرزا
کریں خوں بابری مسجد کا ہم کیسے معاف اس کو
چھپا رکھا ہے دل میں زخم کاری‘ ثانیہ مرزا
تری نظروں سے کیا اوجھل ہے بھارت میں ہے آئے دن
مسلمانوں پر ظلم و جبر جاری ثانیہ مرزا

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

سَت سَت افسوس ہو۔

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

کچی ٹُٹ گئی جِنہاں دی یاری، اوہ پتناں تے رون کھڑیاں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل::‌ آپ کو بھی بہت بہت خیر افسوس ہو‌ (جیسے خیر مبارک ہوتی ہے) :mrgreen:

تبصرہ کیجیے