درمندانہ اپیل بنام بلاگ ایوارڈز انتظامیہ

معزز اراکین انتظامیہ و منصفینِ بلاگ ایوارڈز ڈاٹ پی کے

اس فدوی و حقیر پُر تقصیر کا بلاگ بھی بلاگ ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہے، لیکن اسے یقین کامل ہے کہ وہ یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکتاکیونکہ سکول سے لے کر کالج تک وہ کسی بھی دوڑ میں جیت نہیں سکا۔ فدوی کو تو کرکٹ ٹیم میں بیٹنگ بھی گیارہویں نمبر پر ملتی تھی اور اس کی باؤلنگ کا حال یہ تھا کہ اس پر خالد لطیف بھی چھکےمار سکتا تھا لہذا باؤلنگ بھی نہیں ملتی تھی۔ فیلڈنگ کے لئے اس عاجز کو کپتان گہرے غور و خوض کے بعدایسی جگہ کھڑا کرتا تھا جہاں گیند سال میں ایک دو دوفعہ ہی آتی تھی۔ لیکن ٹیم کے جیتنے کے بعد بھنگڑے ڈالنے میں یہ فدوی سب سے آگے ہوتا تھا!

فدوی، آج تک سوائے ایک ایسے ایوارڈ کے کچھ نہیں جیتا، جس کی انتظامیہ میں 'متعصّب' اور 'تنگ نظر' لوگ شامل تھے، لہذا آپ سے درمندانہ اپیل ہے کہ فدوی کو لاحق شہرت کے لا علاج عارضے میں وقتی افاقے کے لئےاسے ایوارڈ عنایت کردیں اور ۵۰۰ ٹیرابائٹ سائزکی صدق دل سے مانگی ہوئی دعائیں حاصل کرکے عنداللہ ماجور ہوں۔ کیونکہ جہاں آپ اتنے سارے زمروں میں میرٹ پر ایوارڈ دیں گے تو ایک آدھ زمرہ میں ڈنڈی بھی مارلیں تواس میں کوئی ہرج نہیں کہ اس سے اللہ کے کسی بندے کو شفا ملنے کی امید ہے اور سب سے بڑی نیکی تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ اللہ کے بندوں کے کام آنا ہوتی ہے (اسلام کا تڑکا)۔ میں نے تو موقع کی مناسبت سے 'آسکر تقریر' بھی لکھ رکھی ہے، جو ایوارڈ ملنے کے بعد آپ اسی بلاگ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

مجھے امید ہے کہ آپ جیسے نیک، اہل، قابل اور دردمند دل رکھنے والے احباب اس اپیل پر ہمدردانہ غور کریں گے اور ایک ایوارڈ اس فدوی کو عنایت کرکے اس پر احسان عظیم (انتباہ! یہ کسی بندے کا نام نہیں ہے!) کریں گے۔ ایک مسئلہ اور ہے کہ فدوی بوجہ عدم دستیابی "فلوس و اجازہ" ایوارڈ کی تقریب میں حاضر ہونے سے قاصر ہے لہذا اپنا ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے قابل احترام بلاگر عنیقہ ناز کو نامزد کرتاہے۔

ویسے بھی مجھے پورے کراچی میں صرف ان پر ہی اعتبار ہے کیونکہ کوئی اور میرا ایوارڈ لے کر چمپت بھی ہوسکتاہے۔ بشرط زندگی جب بھی کبھی کراچی آناہوا تو عنیقہ بی بی سےایوارڈ بھی وصول کرلوں گا اور ان کی سپیشل ریسیپی، بھیجہ فرائی، بھی تناول کروں گا۔

اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ وما علینا الا البلاغ۔۔۔

Comments
31 Comments

31 تبصرے:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ایسا کوئی سلسلہ بھی ھے۔لیکن خوشی ھوئی کہ ہمارے پسندیدہ بلاگرز سب کے پسندیدہ بلاگرز ہیں۔میں تینوں حضرات کو پسند کرتاھوں۔اسلئے مٹھائی مجھے بذریعہ ڈاکخانہ ارسال کی جائے۔بنفس نفیس لےکر آنے کی ضرورت نہیں ھے۔کہ یہاں جاپان میں مہمان نوازی بڑی مہنگی پڑتی ھے۔اگر تینوں حضرات تشریف آوری کیلئے بضد ہیں تو ہم خود ہی مٹھائی خرید کر خوشی کا جشن منا لیتے ہیں۔ جعفر آپ کو بہت بہت مبارک ھو۔ :mrgreen: :mrgreen: :grin:

محمد وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

محترم صاحب بلاگ آپ سے ایک مودبانہ گذارش ہے کہ آپ ایوارڈ کی وصولی کے لئے مجھ ناچیز کو نامزد کردیں، فدوی کا تعلق بھی کراچی سے ہی ہے اور حال بھی آپ سے کچھ مختلف نہیں ہے۔ فدوی بھی اسکول سے یونیورسٹی تک کوئی انعام وایوارڈ حاصل نہیں کرپایا۔ آپ کے توسط سے ایوارڈ لینے کی تمنا پوری ہوسکتی ہے۔ فدوی آپ کو اپنی نیکی و پرہیز گاری کا یقین کیسے دلائے فدوی نے کسی حسینہ نازنیں کو پہلی نظر کے علاوہ نہیں دیکھا یہ الگ بات ہے کی پہلی نظر ہی۔۔۔۔۔۔۔۔ ;-)

فدوی کبھی جھوٹ بھی نہیں بولتا اس لئے آپ پورے اعتماد و یقین کے ساتھ اپنے ایوارڈ کی وصولی کے لئے اس ناچیز کو نامزد کرسکتے ہیں۔ گوکہ فدوی کی خواہش یہی ہوگی کہ آپ کبھی کراچی تشریف نہ لاسکیں تاکہ آپ کا ایوارڈ ہمیشہ ہمارے پاس امانتا محفوظ رہے۔

اور آخری بات یہ کہ فدوی کی ناقص معلومات کے مطابق محترمہ انیقہ ناز صاحبہ اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے اس تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں گی کیونکہ وہ آجکل رجعت پسندوں، شدت پسندوں اور بنیاد پرستوں وغیرہ وغیرہ کے خلاف مصروف جہاد ہیں۔

مندجہ بالا دلائل کی روشنی میں فدوی آپ سے یہ امید کرتا ہے کہ آپ اس دردمندانہ اپیل پر ضرور غور کرینگے اور کم ازکم ایک بار ضرور شکریے کا موقع فراہم کرینگے۔
خیراندیش
محمدوقاراعظم

خرم ابن شبیر نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے تو بچپن سے ہی ایواڈ لینے کا کوئی شوق نہیں رہا اصل میں ذہین ہی اتنا تھا ویسے ایواڈ نا لینے کے باوجود بھی سارا سکول مجھے جانتا تھا مشہور ہی اتنا تھا پہلے پیریڈ سے لے کر آخری پیریڈ تک کلاس کے باہر ہی کھڑا رہتا تھا
کھیل میں بھی جعفر بھائی والا ہی حال تھا ان کو تو چلو کسی جگہ کھڑا تو کر دیا جاتا تھا مجھے فیلڈنگ کے دوران سامان کی خفاظت کے لیے چھوڑ دیا جاتا تھا میدان میں جاتے اور آتے وقت سامان میرے ہی ذمہ ہوتا تھا وکٹ کی صفائی اور تیاری بھی ہمارا ہی کام تھا اس خدمت کی وجہ سے مجھے بھی ایک ایوارڈ دیا گیا تھا بسٹ فیلٹر کا ایوارڈ اور مزے کی بات میں نے پورے ٹورنمنٹ میں ایک میچ بھی نہیں کھیلا تھا :lol:

فکر پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنے دنوں میں اس بلاگ پر یہ پہلی تحریر ہے جس پر کمینٹ کرنے میں 880 والٹ کا خطرہ نہیں محسوس ہوا۔۔ :smile:
آپ کا بلاگ تو" اکھاڑہ بلاگ ایوارڈ " کے لئے نامزد ہونا چاہیئے ۔۔ :razz: گو کہ اس نامزدگی میں اور بھی بلاگز آ سکتے ہیں ۔۔ اور آپ سے جیت بھی سکتے ہیں ۔۔ :razz:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

يہان تو ايوارڈ لينے کيلئے جنگ شروع ہو گئی ہے ورنہ ميں آپ کو صدر پاکستان يا صدر امريکہ کيلئے نامز کرنے والا تھا کيونکہ يہ دونوں کرسياں آپ کی انتظار ميں بے قرار ہيں

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے تو کبھی کوئی ایوارڈ ملنا نہیں اس لئے میں تو آپ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ یہ ایوارڈ آپ کو بھی نہ ملے :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

اگر تجھے یہ ایوارڈ چاہیے تو بھئی ایسا کر
ایوارڈ کی گزارشیں کرنے سے اچھا ہے کہ انتظامیہ کی منتیں کر کہ اُن ہی ”متعصب اور تنگ نظر“ ججوں کی تعیانی کرے
پھر تیرے ایوارڈ جیتنے کے چانسز بھی ہو جائیں گے
ویسے بھی سیانے کہہ گئے ہیں کہ خوشامد بڑی کارگر چیز ہوتی ہے، کام نکلوانے کیلیے اس کے استعمال سے قطعاً گھبرانا نہیں چاہیے
اور میرے خیال میں تو موجودہ ایوارڈی حالات کے تناظر میں
خوشامد بالکل حلال ہے :mrgreen:
ویسے یہ آجکل میں ڈیزلی ڈیزلی کیوں ہوا وا؟ :oops:
بھیجہ فرائی کھانے کا تو تو نے پروگرام سیٹ کر لیا
دو گولی ٹی ٹی کھانے کے امکان پہ بھی نظر ڈالی یا نہیں؟

فرحان دانش نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنی درمندانہ اپیل کہ باوجود اگر ایواڈ نہیں ملا تو پھر کیا کروگے ؟؟؟؟؟؟؟

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

بس سمجھیں ایوارڈ آپ کا ہوا۔۔۔ :smile:

نعمان نے فرمایا ہے۔۔۔

اچھی دردمندانہ اپیل ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::یاسر:: بلکہ خود جشن منانے کے بعد مٹھائی کا ایک پارسل مجھے بھی ارسال کردیں ;-)
::محمد وقار اعظم:: واہ ، میری اپیل سے زیادہ تو یہ اپیل پر اثر ہے، ایسا نہ ہو کہ ایوارڈ واقعی آپ کو مل جائے۔
بلاگ شروع کرلیں اپنا، مفت مشورہ۔۔۔۔ :smile:
::خرم ابن شبیر:: او یار، تونے کرکٹ والا حصہ سچ تو نہیں‌سمجھ لیا :shock: نام لکھوں‌کہ کس کس کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں، پھر سب کہیں گے، جھوٹ بولتا ہے یار یہ۔۔۔ :grin:
::فکرپاکستان:: خوش آمدید جی بلاگ پر، بس اب ڈرنے کی ضرورت نہیں، میں‌نے شاک پروف بنا لیا ہے بلاگ، اب کوئی جھٹکا نہیں‌لگےگا، بلا خوف و خطر تبصرہ کریں، لیکن اگر آپ کے تبصرے سے کوئی اور دوست ارتھ ہوگیا تو میرا ذمہ توش پوش ہے :grin:
::افتخار اجمل بھوپال:: سر جی صدر پاکستان کے لئے نہ نامزد کریں مجھے، پھر لوگ کہا کریں‌گے کہ جو کتا بلا ہے وہ صدر بن جاتا ہے :lol:
::بلو:: :mrgreen:
::ڈفر:: ایسے نادر اور عمدہ اور اچھے اور پیارے اور شگفتہ مشوروں‌کا شکریہ۔۔۔
اور ناظرین خوشامد کے اس مقابلے کے ونر ہیں۔۔۔۔ کائنات کے سب سے ہر دلعزیز، مقبول اور سب سے اچھا لکھنے والے بلاگر، جعفر۔۔۔۔۔
:mrgreen:
::فرحان دانش:: پھر میں‌ان کے خلاف پوسٹ لکھوں‌گا :grin:
::راشد کامران:: نہیں‌جی سمجھنے سے نہیں‌ملتا، وہ دیں گے تو ملے گا :grin:
::نعمان:: شکریہ شکریہ۔۔۔ :smile:

محمد احمد نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت خوب بھائی!

شگفتہ تحریر اور شگفتہ تبصرے۔

کیا‌ کہنے !

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

ایوارڈ شیوارڈ ملنا یقینی بھی ہے یا بس دل پشوری کر رہے ہیں؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد احمد:: شکریہ جی
::منیر عباسی:: ڈاکٹر صاحب، اگر ایوارڈ ملنے کی ایک فیصد بھی امید ہوتی تو ایسی تحریر لکھتا بھلا میں؟؟
:mrgreen:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

بھائی!

مگر یہ بلاگ ایوارڈ ہے کس بلا کا نام۔
کہاں ٹھکانہ کرتی ہے؟۔
کتنی موم بتیاں جلائی جائیں تو یہ حاضر ہوتی ہے؟۔
کیا یہ گیدڑ سنگھی قسم کی کوئی شئے ہے۔؟
دوکانوں پہ ملتی ہے یا آستانوں پہ؟۔
شمستان گھاٹ پہ آتی ہے کیا؟۔
تو سمادھی کہاں لگانی ہے۔؟
کیا دہونی رمانے سے بلاگ ایوارڈبلا اسیر ہوتی ہے؟۔
بلاگ ایوارڈ ، پچھل پیری کا دوسرا نام ہے۔؟
کیا اس پہ دم پھونک تعویز جائز ہے۔؟
اگر جواب ہاں میں ہے تو ایسا کرنے والوں کو توہم پرست کے علاوہ کون کون سے خطابات دئیے جاسکتے ہیں؟۔
کمر ٹھونک کر اس سے ڈوئل لڑی جائے تو جان جانے کے خدشے کے علاوہ اور کونسے خدشات درست ثابت ہوسکتے ہیں؟۔
ایک اہم سوال یہ بھی ہے اگر دن اسلام کے نقطعہ نظر سے بات کی جائے تو کیا ، شدت پسند، رجعت پسند، قدامت پسند، بشمول طالبان و القاعدہ کے علاوہ کون کون سے الزامات سے نوازا جاسکتا ہے؟۔کہ انتہاپسند وغیرہ کچھ پرانے القابات ہیں ۔
کیا بلاگ ایوارڈ پہ سابقہ سویت یونین کے ماضی میں اصلی اور نسلی ترقی پسند ہونے کا دعوایٰ کرنے والے اور سویت یونین کے "سابقہ" ہونے پہ گرگٹ کی طرح موجودہ عالم پناہ کے زیر سایہ "اُچے تے سُچے روشن خیال " امریکہ کے داعی ، بزعم خویش سیکولر روشن خیال نازک خیالوں کا حق بوجوہ زیادہ ہے؟۔ تفضیلات بیان کی جائیں۔
استفسار تو آپ سے بہت کرنےتھے مگر۔۔ کچھ تو جملہ تضیلات بیاں کی ہوتیں؟۔
افتخار اجمل صاحب آپ کو صدر پاکستان کیوں بنوانا چاہتےہیں۔؟اسکی مسکراہٹ مشہور ہے اور کس سے ملتی ہے؟۔ اس لئیے کیا؟دعا دی ہے یا اسے بدعا کے زمرے میں جانا جائے۔؟

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جاوید گوندل صاحب:: لگتا ہے آپ کسوٹی اور نیلام گھر بڑے شوق سے دیکھا کرتے تھے۔

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

گوندل صاحب نے پوسٹ سےبھی مزیدار تبصرہ کر کے پوسٹ کا ستیاناس کر دیا۔اب مٹھائی کھانے کا کیا فائدہ جی۔ :lol: :lol: :lol:

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

ہور چوپو :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے پہلے ہی شک تھا کہ تم ایوارڈ‌شوارڈ‌ کے لیے نہیں بلکہ "کسی"‌یعنی جاوید گوندل صاحب کو سوالات کی "بوچھاڑ"‌کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:
تم بلاگر پاکستان کے ایوارڈ‌کو چھوڑو اور جاوید صاحب‌کے ایک ایک سوال کا مفصل جواب نمبر شمار کے حساب سے دے دو۔۔۔۔۔ انشاءاللہ اگلے سال تک "ایوارڈ"‌تمھارا ہو یا نہ ہو، بلاگر پاکستان تمھارا ہو ہی جائے گا
:mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاوید گوندل:: اب مجھ سے تو نہ پوچھیں ناں یہ باتیں، آپ کو سب کے جواب معلوم ہیں :mrgreen:
::عمر بنگش:: تجھے تو یار میں نے اب کہنا ہی چھوڑدیا ہے کہ کچھ لکھا کر، تو بہت ڈھیٹ ہوگیا ہے، بات نہیں‌ مانتا، اب تو واقعی 'میں نہیں مانتا' ہوگیا ہے، لکھا کر یار کچھ، کب تک لوگ میرے جیسی چولوں سے دل بہلاتے رہیں گے۔۔۔ ؟؟

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

گوندل صاحب نے اتنا بڑا سوالیہ تبصرہ کر ڈالا اب ان سوالات کے جوابات کون دے گا؟؟؟
اور جعفر صاحب یہ کیا ہمارے بلاگ پر کوئی خطرناک بیماری پھیل گئ ہے جو آپ وہاں‌ آتے ہوئے گھبراتے ہیں؟؟؟ کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف ہو تو مجھے بتائیں میں کچھ نہ کچھ علاج ضرور بتاؤں گا۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

نہیں‌یار بلو، وقت نہیں‌ملتا یار
اور ویسے بھی سال مین ایک دو پوسٹین ہی ہوتی ہیں‌تیرے بلاگ پر
:mrgreen:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

ان ایک دو پوسٹوں کے لئے ہی آجا یا کرو بھائی :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر کی درد مندانہ اپیل نے انتظامیہ پر تو کوئی اثر نہ ڈالا لیکن جاوید گوندل صاحب کے تبصرے نے بہت لطف دیا :razz: خاص طور پر یہ سوال پر بہت ہی زبردست اور جواب کا متقاضی ہے:
"کیا بلاگ ایوارڈ پہ سابقہ سویت یونین کے ماضی میں اصلی اور نسلی ترقی پسند ہونے کا دعوایٰ کرنے والے اور سویت یونین کے “سابقہ” ہونے پہ گرگٹ کی طرح موجودہ عالم پناہ کے زیر سایہ “اُچے تے سُچے روشن خیال ” امریکہ کے داعی ، بزعم خویش سیکولر روشن خیال نازک خیالوں کا حق بوجوہ زیادہ ہے؟۔ تفضیلات بیان کی جائیں۔"

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ابوشامل:: بےدرد لوگ کیا جانیں درد کیا ہوتا ہے۔۔۔۔ اللہ کرے ان کے گھٹنے پر سیدھی فل ٹاس لگے پھر پتہ چلے گا درد کا۔۔۔
:mrgreen:
گوندل صاحب تو فل فارم میں ہیں، میں‌تو کہتا ہوں دورہ انگلستان میں ان سے ہی اوپننگ کروالی جائے۔۔۔
:grin:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

جزاک اللہ ، آپ سب کی پسندیدگی کا شکریہ۔

تانیہ رحمان نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ ایوارڈ ملتا کیسے ہے مجھے تو آج تک یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا۔ میرا خیال ہے وہی حق دار ہے ، جس کو خود یہ اندازہ ہونا چاہے کہ اس نے کچھ اچھا کیا ہے ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::تانیہ رحمان:: ایوارڈ ایسے ملتا ہے جی ۔۔۔۔کہ کمپیئیر نام پکارتا ہے اور جیتنے والا سٹیج پر آکر مہمان خصوصی سے ایوارڈ وصول کرتا ہے :grin: آپ کے کلیے کے مطابق تو ہربلاگر ہی ایوارڈ کا حقدار ہے، کیونکہ اپنی اپنی جگہ پر ہرکوئی پاٹے خان ہے۔۔۔ آہو۔۔۔

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

یار میرا پچھلا تبصرہ کھا گیا تیرا بلاگ
میں کافی سارا ہنسا تھا
بالکل اس طرح
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: تیرے تبصرے سپیم میں‌جارہے ہیں
بڑا المشہور ہوگیا ہے تو
:mrgreen:

تبصرہ کیجیے