الف امریکہ، ب بھیڑیا
قصہ مختصریہ کہ ہم نے اردو کا ایک وچکارلا قاعدہ بنایا ہے۔ جو بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روشن خیال اور ۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید روشن خیال بنائے گا۔ آئیے ابتدا کرتے ہیں۔
الف ۔۔۔۔۔۔ امریکہ : اصولی طور پر تو آجکل ہر حرف تہجی سے امریکہ ہی بننا چاہیے کیونکہ جتنی انسان دوستی، علم سے محبت، اعلی ترین اخلاقی و آفاقی اقدار، رواداری، مذہبی یگانگت، عدل و انصاف، امن پسندی، رحمدلی، سچ سے لگاو اور جھوٹ سے نفرت اس عظیم الشان ملک کی ہیئت مقتدرہ میں پائی جاتی ہے، انسانی تاریخ اس کی مثال کسی ایک دور میں پیش کرنے سے معذور ہے!
ب ۔۔۔۔ بھیڑیا: یہ ایک جانور ہوتا ہے۔ خونخوار۔۔۔ وحشی۔۔۔۔ میمنے اور اس کی کہانی بڑی مشہور ہے۔ یہ اتنی عمدہ کہانی ہے کہ تاریخ کے ہردور میں اس کی ڈرامائی بلکہ حقیقیاتی تشکیل کی جاتی ہے۔ بھیڑیے اور میمنے کا کردار ہمیشہ بدلتا رہتا ہے۔ آخری مشہور میمنے اور بھیڑیے کی مڈبھیڑ ۲۰۰۲ میں ہوئی تھی۔ آٹھ سال بعد اب بھیڑیا شور مچا رہا ہے کہ میمنا اسے پھاڑ کھائےگا! ہور چوپو۔۔۔
(ب سے ایک اور مشہور جانور بھی ہوتا ہے۔۔۔ سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!)
پ ۔۔۔۔۔ پیٹ: ہر جاندار کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔ اسے بھرنا بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اکثریت تو اسے روکھی سوکھی سے بھرتی ہے، جبکہ کئیوں کے پیٹ قبر کی مٹی ہی بھرتی ہے۔ ضرورت سے زیادہ بھر جائے تومستی چڑھتی ہے جسے ”رج کھان دی مستی“ کہتے ہیں اور اسی کے زیر اثر بھیڑیا، میمنا اور میمنا، بھیڑیا نظر آنے لگتا ہے۔
ت۔۔۔۔۔۔ترقی: یہ بڑی اچھی چیز ہوتی ہے۔ اس سے دنیا کی آبادی قابو رکھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ جب انسان غیر ترقی یافتہ تھا تو لڑائی میں سینکڑوں لوگ مرتے تھے۔ ترقی کرنےکے بعد اب وہ لاکھوں، کروڑوں انسان ماردیتا ہے اور اسے کولیٹرل ڈیمیج کا دانشورانہ اور فلسفیانہ نام دیتا ہے!
ٹ ۔۔۔۔۔ ٹی سی: بچّو! اس کے بارے آپ بڑے ہو کر خود ہی جان جائیں گے کیونکہ یا تو آپ کو یہ کرنا پڑے گی یا کوئی آپ کی کرے گا۔ دعا ہے کہ آپ دوسرے آپشن سے ہی دوچار ہوں۔۔۔
ث۔۔۔۔۔ثانیہ: یہ پاکستانیوں کی مشہور زمانہ بھابھی (ہائے۔۔۔ کس دل سے یہ لفظ لکھا ہے۔۔۔ میرا دل ہی جانتا ہے) اور کچھ کم مشہور زمانہ ٹینس کی کھلاڑی ہے۔ اس کے متعلق جتنا کم لکھوں اتنا ہی اچھا ہے ۔۔۔۔ آہو۔۔۔
ج۔۔۔۔جعفر: خود دیکھ لیں کہ ثانیہ کا صحیح جوڑ کس کے ساتھ بنتا تھا؟
43 تبصرے:
- لفنگا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ج جعفر جن کا جوڑ شعیب ملک کی جورو سے بنتا تھا۔ نے یہ قاعدہ لکھنا تو شروع کر دیا تو ہے خ ختم کب کریں گے۔ ج جمہوریت کے دور میں کر لینا۔
- September 28, 2010 at 7:24 PM
- سعد نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت عمدہ جعفر۔ پڑھ کے دل خوش ہو گیا۔ شکریہ :grin:
- September 28, 2010 at 7:51 PM
- یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہمیشہ کی طرح میلہ تے تسی لٹ گے :mrgreen:
خوش ہوکر بنگڑا ڈالنے کو دل کر رہا ھے۔ لیکن پھر کبھی سہی :lol:
پاکستانیوں کی مشہور زمانہ بھابھی :lol:
ہم ہیں خوامخواہ جاپانی :lol:
جاپانی میں ب سے ایک اور مشہور زمانہ جانور ہوتا ھے۔ :mrgreen:
تلفظ وہی ہے جو بھا ئی صاحب کھڑاک کرکے وصول کرتے ہیں۔
اس جانور کو انگریز بابو ناشتے میں نوش فرماتے ہیں۔ :lol: - September 28, 2010 at 8:11 PM
- افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
شکر ہے اندھيری رات ميں ايک کرن نظر آئی ۔ اس قاعدے کو قسط وار مکمل کيجئے تاکہ خون گردش کرتا رہے ۔ ورنہ خون ضبط کرنے کے ساماں تو بہت ہيں
د سے دِلبر جو آجکل تمام رج کھان والوں کا دلبر ہے - September 28, 2010 at 8:11 PM
- ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔
-
استاد جی ۔۔۔ ۔چھا گئے ہو تسی تے ٹھا کر کے ۔۔۔ اچھا گ ، اور ڈ سے کیےا آتا ہے یہ ضرور بتانا۔۔۔۔ :mrgreen:
- September 28, 2010 at 8:42 PM
- جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اے بھیڑیا وی روزانہ دند صاف کردا جے ٹوتھ پیسٹ دے نال، استاد صاحب ۔
کجھ ٹائم کڈھ کے دی لاسٹ مین تے وی لٹریچر پڑھ لو ۔ - September 28, 2010 at 8:49 PM
- Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ميرے خيال ميں تو بھيڑيا روز ہی کام دکھا رہا ہے؛
Muslims Burn Christians Alive In Pakistan
youtube.com/watch?v=hSrpf5vRyuM
صرف کبھی کبھی بلکہ اکثر بھيڑيئے کو آئينے ميں اپنی شکل ديکھنا ياد نہيں رہتی۔ - September 28, 2010 at 10:24 PM
- جاویداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہت خوب پڑھ کردل خوش کردیاکچھ توایساہوناچاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
والسلام
جاویداقبال - September 28, 2010 at 10:44 PM
- منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مجھے اس قاعدے پہ شدید اعتراض ہے۔ اس جانور کا بھی نام بتایا جائے جو ب سے شروع ہوتا ہے اور جس کی طرف آپ نے صرف اشارہ کیا ہے۔
جب آپ نے ج سے جھاڑیاںنہیںلکھیںتو پھر ایسے اشارے کی کیا ضرورت تھی؟ - September 28, 2010 at 11:20 PM
- عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ج پر پہنچ کر لگا کہ تحریر کا مقصد صرف ث اور ج کے درمیان فاصلے کو واضح کرنا تھا لیکن بھیا اب تو قاعدہ پورا ہی کرنا پڑے گا۔ اب باقی قسطوں کا بھی انتظار رہے گا۔
- September 28, 2010 at 11:34 PM
- عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
موقف سے قطع نظر انداز تحریر خوب ہے۔ ستائش نہ کرنا کم ظرفی ہے۔ :!:
آپ نے امریکہ کی علم دوستی طنزاً کہا۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اب تو ہر حرف علم اور حرف تہجی وہیں سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس پہ افسوس کرنا چاہیے یا غور۔۔۔یا دونوں۔۔۔یہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ :!:
باقی موقف سمجھنے کے لئے آپ کی عینک درکار ہے۔ ;-) - September 29, 2010 at 1:28 AM
- نعمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
خوب آپ فارم میں واپس آرہے ہیں۔
وچکارلا کیا ہوتا ہے؟ - September 29, 2010 at 1:38 AM
- Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔
-
"وچکارلا کیا ہوتا ہے؟"
درميانہ، يا اس کانٹيکسٹ ميں 'سب سے ہٹ کر'، نہ اِدھر کا نہ اّ دھر کا۔ - September 29, 2010 at 2:10 AM
- عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔
-
باقی باتوںکو چھوڑو یہ بتاؤ کہ یہ گھر آنے کی خوشی میںنازل ہوئی تھی پوسٹ؟ کیوںکہ کافی عرصہ بعد اصل جاندار انداز دیکھنے کو ملا۔۔۔۔۔۔۔۔ :razz:
- September 29, 2010 at 2:19 AM
- ابوسعد خان ”تلخابہ“ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
برادر جعفر اگرچہ آپ کے حروف تہجی کی فہرست نامکمل ہے تاہم میںاسے آپ کی اجازت سے میگرین کے صفحہ متفرقات کا حصہ بنانا چاہتا ہوں تاکہ پرنٹ میڈیا کے قارئین کو بھی سائبر دنیا کے ذہین نوجوانوں کا پتہ چلے۔
- September 29, 2010 at 2:28 AM
- خاور کھوکھر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
زندھ باد
بہت خوب ، قاعدھ مکمل کرو جی
اردو کی وچکارلی کتاب
وچکارلا قاعدھ
پھر وچکارلی آبادی اور ان کے مسائل بھی لکھنے هیں
دل چوّل سا هو رها ہے که یه آئیڈیا میرے ذہن میں کیوں نهیں آيا - September 29, 2010 at 3:36 AM
- Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔
-
طالبان اپنے ہيں اس ليئے ب سے بھيڑيئے کی بجائے م سے مجاھدين مناسب ہے۔
Taliban militants stone woman to death in Pakistan
in.news.yahoo.com/139/20100927/874/twl-taliban-militants-stone-woman-to-dea.html - September 29, 2010 at 10:13 AM
- عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
یار مسٹر حمید۔۔۔۔
م سے مرزائی مردود کیوں نہ کہا جائے۔ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: - September 29, 2010 at 10:27 AM
- خرم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
قاعدہ اچھا لگا اگرچہ مجھے نجانے کیوںیہ محسوس ہوا کہ اس کا مقصد صرف الف امریکہ اور ب بھیڑیا کے ساتھ ساتھ ث ثانیہ اور ج جعفر کو ملا کر عوام االناس اور مصنف کی بالترتیب دل پشوری کرنا تھا۔ :twisted:
- September 29, 2010 at 11:53 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::لفنگا:: ج جمہوریت ہماری زندگی میں تو آنے والی ہے نہیں، موجودہ نظام کو جمہوریت سمجھنے پر آپ کو د سے در شاباش ;-)
::سعد:: اور آپ کا تبصرہ پڑھ کے میرا دل بھی خوش ہوگیا
::افتخار اجمل بھوپال:: د سے دلبر کے علاوہ ایک اور لفظ بھی بنتا ہے جو موجودہ دلبر کے لیے بہت مناسب ہے
::یاسر:: :lol: :mrgreen:
::ضیاءالحسن:: ڈ سے ڈفر اور گ سے کھوتا :mrgreen:
::سنکی:: بالکل جی، بڑا ہی کلچرڈ بھیڑیا ہے۔ اس لٹریچر کی تھوڑی سی وضاحت درکار ہے کہ کہاں سے میسر آئے گا۔
::حمید:: آپ کے لنکس کا اس تحریر سے کیا تعلق ہے؟ شاید میںنادانستگی میں آپ کے مقدس ترین مقام کی بے ادبی کا مرتکب ہوا ہوں۔ مغرب یا امریکہ کے خلاف شگفتہ پیرائے میں بھی کچھ لکھنا آپ کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتا ہے۔ میں آپ سے دلی معذرت کرتا ہوں اور جناب اعلی حضرت مرزے گامے کے حضور پاپوش ہائے ذلت پیش کرتا ہوں۔
::جاوید اقبال:: وعلیکم السلام۔ شکریہ جناب، بہت بہت شکریہ :smile:
::منیر عباسی:: ڈاکٹر صاحب :lol: :lol: :lol:
::عادل بھیا:: آپ نہایت خطرناک حد تک ذہین بھیّے ہیں۔ :grin:
::عثمان:: بہت بہت شکریہ پسندیدگی کا :smile: دونوں چیزیں کرنی چاہییں، غور بھی اور افسوس بھی۔ اور یہ سبق بھی حاصل کرنا چاہیے کہ اگر کبھی ہم علم کے اس مقام تک پہنچ گئے تو انسان کے لیے آسانیاں فراہم کریں گے ناں کہ اسے کموڈیٹی کے طور پر برتیں گے۔ باقی میں عینک نہیں کنٹیکٹ لینز استعمال کرتا ہوں۔ اور جیسا کہ جدید طبی تحقیق کے مطابق تولیہ، زیرجامہ اور کنٹیکٹ لینز شئیر نہیں کرنے چاہیییں۔۔۔ :grin:
::نعمان:: شکریہ :smile: ، وچکارلا کی وضاحت حمید نے بخوبی کردی ہے
::عمر احمد بنگش:: میںنہیں چھوڑتا باقی باتیں، پہلے باقی باتیں بتا، فیر میں بتاوں گا کہ یہ کیسے نازل ہوئی تھی؟ ویسے خوشی کی حالت میں بندہ تقریبا بنجر ہوتا ہے۔۔۔ ہیںجی۔۔
::ابوسعد:: سب سے پہلے تو مجھے نوجوان کہنے کا بہت بہت بہت شکریہ :grin:
بالکل لگائیں جی، جہاں آپ کا جی چاہتا ہے لگائیں۔۔
::خاور:: سر جی اتنی تعریفیں۔۔۔ شرمندہ تو نہ کریں، ویسے ہوں میں بے شرم، شرمندہ ہوتا نہیں جلدی۔۔۔ :grin:
::خرم:: واہ جی واہ، خوش آمدید اتنے دن کے تشریف لانے پر۔ ہمارا تو کام ہی دل پشوری ہے بھائی جان، عوام کی بھی اور اپنی بھی۔ سنجیدہ کام سارے دوسروں پر چھوڑے ہوئے ہیں۔۔۔ :grin: - September 29, 2010 at 1:43 PM
- جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
وکیپیڈیا تے ویکھو ۔ ایدی کامک سیریز وی ہے ۔
ساڈے نام کا مطلب لگدا اے کے اج سمجھ آیا جے ۔ - September 29, 2010 at 2:05 PM
- محمد وارث نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اشکے وای اشکے :grin:
- September 29, 2010 at 2:29 PM
- ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔
-
اور 'چ' سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :idea: :mrgreen: :shock: :?: :?: :?: :?:
- September 29, 2010 at 3:17 PM
- یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر پائی جان
عافیہ بی بی کی واسطے کوئی وچکارلا حل نکالیں۔
کہ سارے ٹھنڈے ہوں۔گھمسان کا رن پڑ ہوا ھے۔ :lol: - September 29, 2010 at 7:39 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::سنکی:: گرو جی آپ کی باتیں فورا سمجھ آنے لگ گئیں تو میں بھی کول بلو ہوجاوں گا۔۔۔
::محمد وارث:: شکریہ جناب۔۔ ;-)
::ضیاءالحسن:: چ سے ۔۔۔۔۔۔چوّل۔۔۔ :mrgreen:
::یاسر:: چونکہ عافیہ پر امریکیوںنے الزام لگائے ہیں، لہذا وہ بالکل قصور وار ہے
اسے کتوں سے نچوادینا چاہیے تاکہ سب کا کلیجہ ٹھنڈا یخ ہو۔۔۔ بڑا کتا تو آج کل ویسے بھی لندن میںہے، جس نے حوالے کیا تھا اسے ان مقدس لوگوںکے۔۔۔اینا دی۔۔۔ - September 30, 2010 at 2:05 AM
- امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ویسے "ذ" رہ گیا ہے۔۔۔
اور مزید تعریف کی گئی تو جعفر کے پھٹنے کا اندیشہ ہے - September 30, 2010 at 5:13 AM
- ضیاء الحسن خان نے فرمایا ہے۔۔۔
-
جعفر استاد ............ یہ میں نہیں ہوں...... آپکو تو پتہ ہی ہوگا.....
- September 30, 2010 at 12:01 PM
- Old_Hameed نے فرمایا ہے۔۔۔
-
” پاپوش ہائے ذلت پیش کرتا ہوں۔”
--
پاپوش ہائے ذلت تو تمہيں خدا ساری دنيا سے بھی پیش کروا رہا ہے اور خود بھي آسمان سے پيش کر رہا ہے- ساری دنيا سے بھيک مانگ رہے ہو- رسی جل گئی ہے بل بھی جلدی نکل جائيں گے- - September 30, 2010 at 12:28 PM
- حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔
-
ہمیشہ کی طرح، آپ کا بلاگ پڑھ کر خوشی ہوئی اور اچھا لگا۔ ۔ ۔
- September 30, 2010 at 3:37 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::امتیاز:: ابھی تو آدھے سے زیادہ حروف تہجی باقی ہیں، ذ تک پہنچیں گے تو دیکھیں گے کہ اس سے کیا بنتا ہے۔۔ ;-)
تو میرے پھٹنے کی فکر نہ کر اور تعریفیں کر میری جی بھر کے :grin:
::ضیاءالحسن:: بالکل پتہ ہے، وہ تبصرہ ختم کردیا میں نے
::حارث گلزار:: آپ کا تبصرہ بھی ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزا اور خوشگوار لگا۔۔ - September 30, 2010 at 5:33 PM
- جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بھائی صاحب!
الف ۔ امریکا ۔۔ ب۔ بھیڑیا۔ واہ سبحان اللہ ۔مزا آگیا۔ ماسٹر پیس کی سمجھ نہیں آتی تھی کہ وہ کیا ہوتا ہے۔ آج یہ تحریر پڑھ کر پتہ چلا کہ ماسٹر پیس کسے کہتے ہیں۔ واللہ ۔ ایسی تحریر جس کا جواب نہیں ۔ آپکی شاندار تحریرورں میں سے ایک ہے۔
کچھ حروف تہجی میرے پاس بھی ہیں ۔ جو کبھی لکھ بیجھوں گا۔
عثمان نے میم یعنی میم سے مرزائی یعنی قادیانی بیان کر کے بہت سے گلے دھو ڈالے ہیں ۔ خدا انہیں اجر دے۔ آمین - October 3, 2010 at 7:02 AM
- بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:mrgreen:
بہت اچھا لکھا ہے
سوری فار لیٹ کمنٹ
اس گوشت کی دکان کا صحیح جوڑ کسی سے بھی بنے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے
جوڑ سے یاد آیا ترنگ کا نیا ایڈ بن سکتا ہے اس پہ تو - October 4, 2010 at 1:31 AM
- اقبال نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:shock: :lol: :lol:
- October 4, 2010 at 3:22 AM
- وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مبارکاں جی مبارکاں، آپ کا یہ مضمون کل کے جسارت میگزین کی زینت بن گیا ہے۔۔۔۔
- October 4, 2010 at 1:12 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::جاوید گوندل:: بہت بہت شکریہ جناب
بالکل لکھ بھیجیے۔ منتظر رہوںگا۔
::بلو:: لیٹ کمنٹ کرنا ہوتو لیٹ فیس بھی جمع کروایا کرو بھائی۔
اور 'پابی' کے بارے ایسے کمنٹ دیتے شرم نہیںآتی۔۔۔ گندے بچے۔۔ :grin:
::اقبال:: خوش آمدید جناب۔ :smile:
::وقار اعظم:: میرے سائز کی بوری بننا شروع ہوگئی ہوگی۔۔۔ ;-) - October 4, 2010 at 2:11 PM
- haroonazam نے فرمایا ہے۔۔۔
-
بہت اچھا لکھا ہے۔ اب اس قاعدے کو مکمل بھی کرلیں۔ ایسا نہ ہو کہ ن سے نامکمل رہ جائے۔ :mrgreen:
- October 11, 2010 at 3:10 AM
- ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔
-
"ث" اور "ج" کے علاوہ باقی سارے شاندار ہیں :) آخر میں آپ کو یہ ضرور ڈالنا تھا کیا؟ اچھی بھلی تحریر کا مزا کرکرا کر دیا۔
- October 18, 2010 at 5:34 PM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::ہارون اعظم:: بالکل کریںگے جی، اور پسندیدگی کا شکریہ
::ابوشامل:: اور جو میرا مزا کرکرا ہوتا ہے روز اس کا کون ذمہ دار ہے؟ :mrgreen: - October 19, 2010 at 12:24 PM
- حالِ دل » Blog Archive » باقی قاعدہ نے فرمایا ہے۔۔۔
-
[...] پر خواتین کی آمد آٹے میں نمک کے برابر رہ گئی ہے، ہمارا وچکارلا قاعدہ جو ‘ج’ تک پہنچ چکا تھا، ہم آج اس کو مکمل کرنے کی [...]
- November 12, 2010 at 11:36 PM
- عبدالباسط نے فرمایا ہے۔۔۔
-
:grin:
پہلی واری انا مزا آیا آپ کا بلاگ پڑھ کے
اللہ دی قسمے - November 13, 2010 at 4:25 AM
- جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔
-
::عبدالباسط:: اے نئیں ہوناں، اے نئیںہوناں۔۔۔
- November 15, 2010 at 10:58 PM
- Anonymous نے فرمایا ہے۔۔۔
-
م سے مرزائی مردود کہنے کی بجائے اگر م سے مُوت اور ٹ سے ٹٹی کہہ دیا جائے تو آگ زیادہ لگے گی
- November 22, 2011 at 1:11 AM
- Abdul Qadoos نے فرمایا ہے۔۔۔
-
مجھے یہ جان کر بڑا افسوس ہورہا ہے کہ نئے لوگ استاذ اور استاذ کے قاعدے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
اس کا کوئی مناسب سدباب کیاجانا چاہئے اور استاز کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لئے کوئی کمیٹی تشکیل دی جانی چاہے - December 18, 2011 at 1:16 PM