گانے شانے۔۔۔

میرے کچھ پسندیدہ گانوں، غزلوں‌ اور قوالیوں‌ ‌کا انتخاب ۔۔۔
ایک ہی نشست میں سننے سے گریز کریں۔۔۔
گرم سرد ہونے کا اندیشہ ہے۔۔۔

یہ جو چلمن ہے ۔۔۔ دشمن ہے ہماری - محمد رفیع
چمکتے چاند کو ٹوٹا ہوا تارہ بنا ڈالا - غلام علی
کچھ اس طرح - عاطف اسلم
تیرے بن - عاطف اسلم
شعلہ تھا جل بجھا ہوں - مہدی حسن
تملّی معاک - عمرو دیاب
Don Omer - Dale Don Dale
نیناں ٹھگ لیں گے - راحت فتح علیخان
Enrique Iglesius - Bailamos
جب دل ہی ٹوٹ گیا - کے ایل سہگل
چنگا بنایا ای سانوں کھڈونا - نورجہاں
کہو اک دن - احمد جہانزیب
اے اجنبی - ادت نرائن (دل سے)
Sade - And I miss you
پھونک دے - کویتا (نو سموکنگ)
Lionel Richie - Hello
چپکے سے - سادھنا سرگم (ساتھیا)
اک پھل موتیے دا مار کے - منصور ملنگی
تنہائی - سونو نگم (دل چاہتا ہے)
کبھی کبھی آدیتی - راشد علی (جانے تو یا جانے نہ)
Enrique Iglesius & Whitney Housten - Kiss forever
آنکھوں میں رہو - سومیا (کمپنی)
توسے نیناں لاگے - شلپا راؤ (انور)
جائیں تو جائیں کہاں - طلعت محمود (ٹیکسی ڈرائیور)
نیندر نئیں آؤندی - سجاد علی
The Sopranos soundtrack - Leonard Cohen - woke up this morning
میں روواں تینوں یاد کرکے - نصرت فتح علی خان
کتھے عشق دا روگ نہ لا بیٹھیں - نصرت فتح علی خان
تم اک گورکھ دھندہ ہو - نصرت فتح علی خان
میرے دل دے شیشے وچ سجناں - نور جہاں
مینڈا عشق وی توں - پٹھانے خان
سن چرخے دی مٹھی مٹھی گھوک - نصرت فتح علی خان
اللہ ہو اللہ - سائیں ظہور (خدا کے لئے)
آجا صنم - مناڈے / لتا منگیشکر (چوری چوری)
یارا سیلی سیلی - لتا منگیشکر (لیکن)
ساگر جیسی آنکھوں والی - کشور کمار (ساگر)
تیری یاد - جَل
دیوانہ - علی عظمت
مائے نی میں کنوں آکھاں - حامد علی بیلا
پانی پانی رے - لتا منگیشکر (ماچس)
لائی وی نہ گئی - سکھویندر سنگھ (چلتے چلتے)
سوگیا یہ جہاں - نتن مکیش (تیزاب)
پپو کانٹ ڈانس - بینی دیال (جانے تو یا جانے نہ)
سپنوں سے بھرے نیناں - شنکر مہا دیون (لک بائی چانس)
عاشقاں‌ توں سوہنا مکھڑا لکان لئی - عنایت حسین بھٹی
انشاء جی اٹھو - امانت علی خان
یہ جو محبت ہے - کشور کمار
کلّی کلّی جان دکھ لکھ تے کروڑ وے - نور جہاں
بھیگی بھیگی جادو بھری - سجاتا تریویدی (تکشک)
یہ فہرست، درجہ بندی کے لحاظ سے نہیں ۔۔۔ یادداشت کے حساب سے ہے۔۔۔۔
ہومیوپیتھک قسم کی تحریر ہے! اس کااگر کوئی نقصان نہیں تو فائدہ بھی نہیں۔۔۔
اس لئے اس میں مقصد تلاش کرنا بھوسے میں سے سوئی تلاشنا ہے۔۔۔

یاروں کی پسند
تیری صورت - عزیز میاں

اس فہرست میں‌سے اپنی پسند کے پانچ گانے منتخب کیجئے۔۔۔
مصنف کی درجہ بندی کے مطابق ہونے پر آپ کی لاٹری بھی لگ سکتی ہے ۔۔۔


جناب بدتمیز کی فرمائش پر لنکس بھی پیش خدمت ہیں۔۔۔ عذاب جاریہ کے لئے
Comments
69 Comments

69 تبصرے:

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

نئی پوسٹ‌لکھنے کو کہا تھا گانوں کی لسٹ‌نہیں :shock:

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

ویسے گانے ٹھیک ہی ٹھاک ہیں :razz:

غفران نے فرمایا ہے۔۔۔

ک پھل موتیے دا مار کے - یہ تو عارف لوہار کا نہیں ہے ۔

انتخاب عمدہ ہے ۔ نصرت کی تو پھر بات ہی کیا ہے /۔۔

ایک قوالی ہئ ۔ سانوں بھل گئی خدائی چناں ساری' تیرے نئیں خیال بھلدے۔ اگر آپ کے پاس موجود ہو تو بتائیں ، کیونکہ مجھ کو نہیں ملی کہیں،5 سال پہلے اک بارکہیں سنی تھی ، ابھی تک ڈھونڈ رہا ہوں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: لکھی پڑی تھی کافی دنوں سے۔۔۔ میں نے سوچا ڈنگ ٹپاؤ۔۔۔ :wink:
::غفران:: نہ جی عارف لوہار نے نہیں گائی یہ کافی، منصور ملنگی نے گائی ہے۔۔۔
یہ قوالی ڈھونڈنے کی بجائے ”چن“ کو ڈھونڈ لیں، انشاءاللہ دس دنوں میں سارے خیال ”بھل“ جائیں گے۔۔۔
یوٹیوب پر ڈھونڈیں، مل جائے گی۔۔۔ یا
songs.pk
پر۔۔۔

فیصل نے فرمایا ہے۔۔۔

گا کر سنائیں‌حضور۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::فیصل:: میں تو شروع ہوجاؤں گا۔۔۔ لیکن آپ 15 سیکنڈ کے بعد نظر نہیں آئیں گے۔۔۔ :mrgreen:

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

لیکن ہم آپ کو سنیں گے کیسے ؟؟؟؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: کان بند کرکے۔۔۔ :mrgreen:

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اس میں‌سے آدھے تو مجھے بھی پسند ہیں
کوئی پول شول رکھ دو اس لسٹ کے ساتھ
تا کہ بندہ اپنی مرضی کے گانے چیک کر سکے

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

http://www.youtube.com/watch?v=fKQ--7giN9Y

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: :idea:
کرتا ہوں‌ کچھ ایسا ۔۔۔۔
::ریحان:: عزیز میاں کو دیکھ کے نجانے کیوں‌ خیال آتا ہے کہ جیسے یہ شاہدہ منی کے ابا ہیں۔۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ايک تو آپ مردوں کا شاعری اور گانوں ميں انٹرسٹ مجھے سمجھ نہيں آتا يہ تو عورتوں والے کام ہيں اور اوپر سے ذردہ بريانيوں کی ترکيبيں؛ دنيا کدھر پہنچ گئی ہوئی ہے اور ہمارے مرد حضرات پہلے سو پسنديدہ گانوں کی لسٹيں تيار کر رہے ہيں ويسے اس لسٹ کو بہت مشکل سے پڑھا نام سے سارے گانے دکھيا والے لگ رہے ہيں لگتا ہے آپ بھی ميرے بھائی کی طرح کنوارے ہيں وہ بھی ايسے ہی گانے سنتا ہے ميں نے تو ان ميں سے ايک ہی گانا سن رکھا ہے اے اجنبي،اور اب آپ نے مجھکو دوبارہ ياد دلا يا ہے تو ميں چلی يو ٹيوب پر اللہ حافظ

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر جی آپ کچھ کہتے کیوں نہیں ؟

جس کا دل کرتا ہے مردوں پر اپنا رویو لکھ دیتا ہے ۔ آپ کچھ جواب دوگے یا میں دو

بدتميز نے فرمایا ہے۔۔۔

پندرہ سیکند زیادہ ہین ئار

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: مرد گانے گا سکتے ہیں تو سن کیوں‌نہیں‌سکتے ؟؟؟ ہیں جی۔۔۔ :mrgreen:
اور دکھیا بھی تو مردوں کو خواتین ہی کرتی ہیں۔۔۔ :grin:
کنواروں سے زیادہ شادی شدہ دکھیا ہوتے ہیں بے چارے۔۔۔۔
میں گانے لکھ لکھ کر ہف گیا اور آپ کو صرف ایک پسند آیا۔۔۔ شاواشے بئی۔۔۔ :lol:
::ریحان:: او بھائی جان آپ تو ابھی لڑکے شڑکے ہیں اتنی ٹینشن نہ لیا کریں ۔۔۔ انجوائے کیا کریں۔۔۔ مرد بننے میں دیر لگے گی ابھی آپ کو۔۔۔ :mrgreen:
::بدتمیز:: پندرہ سیکنڈ کان بند کرکے سننے پر دئیے تھے۔۔۔۔ :mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر پتہ ہے فی الحال تو ميرا سر ہِل گيا ہے آپ کے گانو ں شانوں کی طُول طويل فہرِست ديکھ کر اور اِس ميں اپنی فہرِست بھی شامِل کرُوں کيا؟
اِجازت ہے نا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

آپی کیا چھوٹوں سے اجازت لی جاتی ہے؟؟؟؟
حکم دیا جاتا ہے بس۔۔۔
:smile:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

اس وقت تو میں آئی فون پر تھا اور جیسی اردو لکھی جا رہی تھی دیکھ کر بس کر دی۔ بندہ پوچھے گوروں نے یوٹیوب کس لئے بنا کر دی ہے؟ گانے لکھ دئے لنک کس نے کرنا تھا؟ بندہ تھوڑی محنت کرتا ہے۔ ویڈیو نہ لگائے پر گانوں کو لنک ہی کر دے۔ ڈنگ ٹپانی ہے تو صحیح سے تو ٹپائی جائے :smile:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بدتمیز:: کاہلوں کا شہنشاہ ۔۔۔ خطاب تھا میرا کالج میں۔۔۔ :wink:

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

:sad: ایک تو میرا بھیجا گانا آپ نے اپنی لسٹ میں شامل نہیں کیا

اوپر سے میرا توا لگا دیا

:cry: :cry: :cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ریحان:: اوہو ۔۔ بھائی جی۔۔۔ لگتا ہے آپ برا مان گئے۔۔۔ توا نہیں‌لگایا میرے بھائی۔۔۔ دوست سمجھ کر تھوڑی سی لبرٹی لی تھی۔۔۔ آپ کو برا لگا تو ۔۔۔ معذرت۔۔۔
آپ کی پسند سر آنکھوں ‌پر لیکن اس فہرست میں‌گانے میری پسند کے ہیں۔۔۔ :mrgreen:

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

نیچے احباب کی پسند کا جملہ لکھ کر وہی لگا دیں ۔۔ :cry:

:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ريحان صاحب آپ کہہ ہی ديں جو کہنا چاہتے ہيں ميں تو دل کی بھڑاس نکال ديتی ہوں لکھ کر آپ بھی لکھ ديں ؛جب ہم ميں کسی کو کچھ کہنے کا حوصلہ ہے تو سننے اور برداشت کرنے کی بھی ہمت ہے اور ميری تو ويسے بھی معاشرے ميں ہمدردياں مرد ذات کے ساتھ زيادہ ہيں بيچارے پستے جو ہيں اتنا ،مردوں کی سائيڈ لوں تو شک کيا جاتا ہے کہ ميں مرد تو نہيں مخالف لکھوں تو آپکے کمنٹ سنے پڑتے ہيں ميں کڑے پاسے جاواں تے منجی کھتے ڈاواں
نوٹ!اگر آپ سندھی بلوچی يا پٹھان ہيں تو آخری لائن ميں جو پنجابی لکھی ہے اسکی ميں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں پوری پنجابی قوم پر چڑھائی نہ کر ديجئيے گا شکريہ

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: بچہ ہے جی ۔۔۔ سمجھا نہیں آپ کی معرفت کی باتیں۔۔۔ :grin:
کشور ناہید کے بعد آپ کو دیکھا ہے جی ۔۔۔ اتنی دبنگ عورت۔۔۔
ضروری وضاحت : یہ فقرہ تعریفا لکھا گیا ہے۔۔۔ اسی سپرٹ کے تحت پڑھا جائے۔۔۔ :mrgreen:

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

ریحان میاں۔۔۔ معذرت کے ساتھ۔۔۔
آج تک کبھی کسی کا تبصرہ نہ ہٹایا اور نہ اس میں‌ ترمیم کی۔۔۔ لیکن ذاتیات پر بات کرنا اور وہ بھی خواتین سے۔۔۔ ہماری تہذیب اور اخلاقیات میں معیوب سمجھا جاتا ہے۔۔۔
اس لئے مجبورا آپ کا تبصرہ ہٹا رہا ہوں

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ کا بہت بہت شکریہ میں نے جان لیا ہے کہ‌آپ کا فلٹر کتنا تھیک ہے ۔۔

آپ مجھے میرا تبصرہ واپس ارصال کر دیں تاکہ میں اسے اپنے بلاگ پر لگا سکوں کے لوگ تو جانے آپ کا فلٹر کتنا اچھا ہے ۔

میں نے اس خاتون کو کچھ بھی نہیں کہا جناب آپ کی جو غیرت جاگی صبحان اللہ

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ کی بہن میرا نام لے کر مجھے جو مرضی لکھے وہ ٹھیک ہا ! وہاں زاتیات کی بتی گل ہوجاتی ہے ۔۔ ارے واہ

جعفر صاحب آپ کی تہذیب اور اخلاقیات کو میرا سلام جناب سلام ۔۔۔ بڑی مہربانی میرا تبصرہ مجھے ای میل کردیں

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

یہاں سے تبصرہ ہٹا کر اڈیٹ کر کے آپ لوگو کو یہ سمجھا رہے ہو کہ میں نے کوئی بد اخلاق بات لکھی ہوگی ۔۔ جناب والا وہ خاتون کی نا کوئی شناخت ہے نا کوئی حیثیت پر میری شناخت بھی ہے اور لنک بھی نکلتا ہے میرے بلاگ پر ۔۔ سو آپ سے التماس ہے میرا تبصرہ یا تو واپس اپنے بلاگ پر لگائیں یا مجھے واپس کریں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ریحان:: آپ بھی میرے بھائی ہیں
تو اس طرح وہ آپ کی بھی بہن ہیں۔۔۔
میں نے ان کا تبصرہ پھر پڑھا ہے اور آپ سے بھی درخواست ہے کہ اسے غور سے پڑھیں۔۔۔ اور بات کو سمجھ کر تبصرہ کرنے کی عادت ڈالیں نہ کہ تبصرہ برائے تبصرہ کرنے کے شوق میں اپنا قیمتی وقت ضائع کریں۔۔۔
خوش رہیں ۔۔۔ خون جلانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔۔۔۔
تبصرہ تو آپ کا ڈیلیٹ کردیا ہے میں‌نے ۔۔۔ اس کا اب کچھ نہیں ہوسکتا۔۔۔
آپ کو یاد ہو تو دوبارہ لکھ کر اپنے بلاگ پر لگا دیں۔۔۔

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

وہ تو میں اب یاد کر کے جناب لگا ہی دو گا ۔۔

اس میری بہن نے میرا نام لکھ کر میری زاتیات کو جو چھیڑا وہاں آپ نے ان کا کمنٹ تو موڈریٹ نہیں کیا جناب میں نے آپ کو مخاطب کیا تھا کہ آپ کچھ کہو ۔۔ جناب میں نے اس خاتون کو مخاطب ہی نہیں تھا کیا ۔۔۔ غیرت مند صاحب

جعفر جی بڑے بڑے بگھوڑے پھٹو دیکھیں ہیں میں نے‌آپ جیسا آج تک نہیں‌ دیکھا ۔۔ اب اسے مت ڈلیٹ کرنا ۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ریحان:: غور سے دیکھ لیں ۔۔۔ کوئی حسرت نہ رہ جائے۔۔۔۔ :mrgreen:

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

حسرت تو آپ جیسے گھٹیا موڈیریٹرز کی ہوتی ہوگی ۔۔ اللہ دیکھ رہا ہے کہ کون کہا تگ گرا

ریحان نے فرمایا ہے۔۔۔

اور اسما ( صوبائی تفرقے پیدا کرنے والوں اور پہچان چھپانے والوں کا بھائی نہیں میں )

مجھ سے سندھی بلوچی یا سرحدی پٹھان ہونے کا جو پوچھا ہے یہ آپ کی سوچ کو زاہر کر رہا ہے آپ کو شرم ہی نہیں ائی جناب یہ لکھتے ہوے یہ ہے آپ کی حمت ۔ اللہ کا شکر ہے میں نے ہمیشہ گلوبل ویلج میں خود کو پاکستانی لکھنا و کہلوانا پسند کیا ہے ۔ ( جعفر صاحب ؛ صوبائی تفرقہ پیدا کیا آپ کی بہن نے یہاں تب آپ کی غیرت نہیں نا جاگی )

اور جناب اسما ( دل کی بھڑاس ) واہ کیا خوب الفاظ کا چناو ہے آپ کی طرف سے ۔۔ محترمہ آپ کے لیے کیا لکھیں اب ۔۔ جناب جعفر صاحب کو میرے الفاظ زیادہ ہی کھٹکتے ہیں ۔۔ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائیں وہاں اظہار فکر کریں ۔۔ جیسا کہ آپ ہی نے لکھا کہ آپ میں تو پھر حوصلہ و حمت دونوں ہیں ۔۔ غیرت ہے ؟ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ریحان:: اگر آپ کو موڈریشن پر اعتراض ہے تو یہ میرا بلاگ ہے اور میری مرضی ہے کہ میں جس تبصرے کو چاہوں، ہٹادوں۔۔۔
آپ سے بحث نہیں‌کرنا چاہتا۔ اس لئے براہ کرم باقی غصہ اپنے بلاگ پر جاکر نکالیں۔
نوازش ہوگی۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

ادھر تو اچھی خاصی جنگ شروع ہو گئی ہے ريحان جن کے ساتھ اب ميں صاحب بھی لگانا پسند نہيں کروں گی آپکو يہ کيوں کر گمان گزرا کہ ميں نے آپکو اپنا بھائی لکھا ہے جو اسکی ترديد فرمائی جا رہی ہے
کونسي بات ميں نے آپکا نام ليکر لکھی ہے جب آپ ذاتيات پرحملہ قرار دے رہے ہيں کيا آپ دنيا ميں اکيلے مرد ہيں؟ رہی بات پٹھان بلوچ اور سندھی والی تو جناب جو لوگ مجھے جانتے ہيں انکو اچھی طرح پتہ ہے ميری مذاق والی عادت ہے اور اپنے آپکو پارسا بنا کر ثابت کرنے کے ليے يا آپ جيسی شناخت بنانے کے ليے مجھے بلاگ بنانے کی ضرورت نہيں ميں سمجھتی تھی کہ سب بلاگر اچھے ہوتے ہيں سب جو لکھتے ہيں اندر سے بھی ويسے ہی ہوتے ہيں مگر آپکے مندرجہ بالا تبصرات نے اسکو غلط ثابت کر ديا ہے بدتميز نامي بلاگر تو صرف نام کا برتميز ہے ادھر تو اور بڑے بڑے بدتميز بيٹھے ہوئے ہيںاور مجھے کيا ضرورت پڑی ہے کہ آپ جيسوں کے بلاگ کا چکر لگاؤں ميرا وقت بہت قيمتی ہے اور ميں اس انمول وقت کو صرف انمول بلاگروں پر ہی صرف کرتی ہوں اور جو جعفر کو آپ نے ُگھٹيا` لکھا اس سے اور آپکے باقی لکھے اور ميرے اورجعفر کے لکھے سے پڑھنے والے خود اندازہ لگا ليں گے کہ يہ ٹائيٹل کس کو سوٹ کرتا ہے

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

اور جعفر لگا ديں انکا تبصرہ مجھ ميں برداشت بہت ہے اپنے گھر ميں بھی ميں چار پٹھانوں (ايک ميرے مياں اور تين بيٹياں) کو برداشت کر رہی ہوں(پھر ايک مذاق) آپ اسی سے اندازہ لگائيں مياں ميرا پٹھان بيسٹ فرينڈز تين عدد سب سندھی ہيں پسنديدہ بلاگر (انکا نام نہيں لکھوں گی شايد وہ مائنڈ کر جائيں)ايک بلوچی اب بتائيں کہ ميں صوبائی تفرقہ پسند ہوں يا وہ کہ جو ابھی ايران پر ہونے والے ممکنہ حملے کو بھی پنجاب کے کھاتے ميں ڈالنے کی کوشش ابھی سے شروع کر ديں گے

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: او چھڈو جی۔۔۔ جھلوں کے ساتھ بندہ جھلا تھوڑی بن جاتا ہے۔۔۔ :smile:
بندہ اپنی گفتگو (تحریر بھی اسی کی ایک قسم ہے) سے پہچانا جاتا ہے۔۔۔
تو پہچان لیں گے سب۔۔۔ کہ کون کیا ہے ۔۔۔
لنک دے دیئے ہیں‌ ۔۔۔ دکھیا گانے سنیں اور خوش ہوجائیں۔۔۔
:lol:
اپنے قیمتی وقت میں سے اتنا وقت صرف کرنے کا شکریہ۔۔۔
:grin:

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر اب تم اپنے سو عدد پسنديدہ گانوں ميں سے ايک سب سے پسنديدہ والے کا لنک لگا دو تاکہ لڑائی جھگڑا ختم ہو اسکے بعد ميں (اور شايد آپ بھي) لسی پی کر سو جائيں گے خان صاحب کو البتہ نسوار کی ضرورت ہو گی

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

يہ بھی خالصتا ايک مذاق تھا اب تم لسی پر ميری کلاس لينے نہ بيٹھ جانا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
http://www.youtube.com/watch?v=dRjhTQXLPNs&feature=PlayList&p=8B345C8127D0CD3F&playnext=1&playnext_from=PL&index=10

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

اوہو بہت گرمی ہے موسم کا اثر ہے شاید اسماء میری پیاری بہن یہ دُنیا ہے اور اِسی کا نام دُنیا ہے خُوش رہو
جیو اور جینے دو :razz: :razz: :grin: :grin:
:wink: :wink: :wink:

بلو نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر تبصروں کی تعداد سے تو لگتا ہے کہ آپ کی لسٹ سب کو پسند آئی ہے بس ایویں بولے جا رہے ہیں سارے کے سارے۔۔۔۔۔ نہیں ؟؟؟؟؟

غفران نے فرمایا ہے۔۔۔

اووو خیر ۔۔ ادھر تو جنگ چل رہی تھی ۔

ذرا دیر ہو گئی مجھے آنے میں‌۔،،۔۔۔۔ٹچ ٹچ ٹچ

DuFFeR - ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

اوئے ہوئے ہوئے
یہاں تو جنگ و جدل ہو را اور میں اس سے بالکل انجان :shock:
نہیں
آجکلل کوئی پنگا ہے باوے
لوگ بلاگ پہ ہی کھانے کو دوڑنے لگے ہیں
ڈفرستان پر کہہ رہے تھے ”کمنٹو کمنٹی“ ، یہاں تو دیکھو :D

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

توبہ استغفار لسی پر معذرت اور نسوار پر؟ :mrgreen:

یار جعفر میں نے اپنے بلاگ پر 100 فیصد کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ جس کا جو دل کرے لکھے۔ کیونکہ پڑھنے والے پر ہونا چاہئے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کون گرا ہوا ہے اور کون نہیں۔ اگر میری مرضی ہے کہ میں ہر قسم کی بدتمیزی لکھ سکوں تو جواب میں پڑھنے والے کو بھی حق ہے کہ وہ جتنی مرضی عزت افزائی کر جائے۔ اگر میں تمہارا تبصرہ ماڈریٹ کر دوں تو پڑھنے والا نہ جانے کیا سوچے کہ جعفر نہ جانے کیا لکھ گیا تھا اور ہو سکتا ہے کہ مجھے ہی تمہارے لکھے کی غلط سمجھ لگی ہو۔ ویسے بھی تمہارا ہی قول ہے جھلے والا

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

اوہ تھینک یو تھینک یو۔ لنکنے کا

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو::‌ لسٹ نہیں پسند آئی۔۔۔ جو گھڑمس برپا ہوا ہے وہ پسند آیا ہے۔۔۔ :mrgreen:
::غفران:: ٹچ ٹچ کی وضاحت کی جائے جہاں ضروری ہو اشکال بھی بنائیں۔۔۔ :grin:
::ڈفر:: گرمی کا اثر ہے جناب۔۔۔
تمہاری طرف بھی یہی حضرت سوال گندم جوا ب چنا کررہے تھے۔ ہر بندے کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے لیکن کسی پر ذاتی حملہ کئے بغیر۔۔
میری امی کہا کرتی ہیں کہ ”ہسدیاں ہوئیاں نال روناں لعنتیاں دا کم اے” :grin:
::بدتمیز:: آپ نے پڑھا ہی ہوگا اوپر کہ بھائی جان نے گھٹیا سے بھگوڑے تک سب کچھ لکھ ڈالا لیکن میں نے وہ نہیں‌ہٹایا۔۔۔ میرے بارے میں اور تحریر کے بارے میں‌جو دل چاہتا ہے لکھے لیکن بھائی جی۔۔۔ لیکن کسی خاتون کی ذاتیات پر بات کرنا نہایت نامناسب ہے۔ اسی لئے ”کوڑا گھٹ“ کرتے ہوئے اسے ہٹانا پڑا۔
ویلکم ویلکم ۔۔۔ :smile:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:
یہ کیا درگھٹنا ہوگئی بھیا، تیرے بلاگ کا کوئی کونہ مسمار تو نہیں‌ہوا :shock: اس جنگ وجدل میں؟
خیر ہے ناں‌سب؟ :roll:
اور اب یہ ریڈیو پاکستان والی عادتیں‌تیری، نیا رخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ گانے آپ کی خدمت میں‌فوجی بھائیوں‌کی فرمائش پر پیش کیے گئے جو یہ بلاگ فتح‌کرنے آئے تھے۔ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر بنگش:: :lol:
فوجی بھائیوں کا پروگرام۔۔۔۔
ہمارا ایک دوست اس اصطلاح کو ایک پروگرام کے لئے استعمال کرتا تھا۔۔۔
اب یہ مت پوچھنا کہ کونسا پروگرام۔۔۔۔ :mrgreen:
اتنی زبردست بمباری ہوئی ہے کہ آدھا بلاگ کھنڈر بن گیا ہے
میں بھی سوچ رہا ہوں کہ یو این سے ”ڈس پلیسڈ بلاگر“ کے لئے مدد کی اپیل کردوں۔۔۔

اسماء نے فرمایا ہے۔۔۔

يو اين سے مدد کی اپيل کيوں اپنے صوفی محمد کو بلا لو مدد کے ليے ايک منٹ ميں صفايا کر دے گا بلاگ کا (گردنوں سميت )

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: یہ تو آپ نے وہی علاج بتایا ہے۔۔۔
گلے میں درد ہے؟
لاؤ گلا دبادوں۔۔۔۔
:mrgreen:

بدتمیز نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہاہاہا اوہ گاڈ۔ ویل سیڈ عمر :mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

لیکِن اِتنا تو ہُوا کُچھ لوگ پہچانے گئے
ویسے امّی کی بات پڑھ کر بہُت مزہ آیا
اب کہیں میری گردن کی باری نا آجائے :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: امی تک آپ کی پسندیدگی پہنچا دی جائے گی۔۔۔۔ :lol:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

شُکریہ شُکریہ
امّی کہنا کِتنا اچھا لگتا ہے نا،لگتا ہے مُنہ میں شہد گُھل گیا ہے :cry: :cry: :sad: :sad:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: خدا کے لئے مجھے اموشنل نہ کریں۔۔۔ :cry:
میں‌پہلے ہی بہت اداس ہوں۔۔۔ :cry: :cry:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

:oops: :oops:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آپ مجھے کوئی لطیفہ سناتیں۔۔۔ آپ مجھ سے بھی زیادہ اداس ہوگئیں۔۔۔۔
:mrgreen:

حارث گلزار نے فرمایا ہے۔۔۔

میرا خیال تھا کہ اس لسٹ میں کم از کم ۵ گانے نسیبو لال کے ہونگے۔ بہت ڈھونڈا، مگر نہیں ملا۔ ڈس اپؤنٹ کیا آپ نے :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::حارث گلزار:: آپ کو مایوس کرنے پر شرمندہ ہوں۔۔۔ :smile: لیکن نصیبو کے گانے سننے کے لئے جگرا چاہئے۔۔۔ اور میں‌ذرا بزدل سا بندہ ہوں۔۔۔ :mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا کرُوں جعفر لطیفے آتے تو بہُت ہیں لیکِن آپ بتائیں آپ تو پِھر امّی سے بات بھی کر لوگے جاؤگے تو مِل بھی لو گے مما کو جپھی ڈال کر پپا بھی کر لوگے اور :sad: :sad: :cry: :cry:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: میری امی کہا کرتی ہیں کہ مائیں جب جدا ہوجاتی ہیں تو کسی نہ کسی صورت میں اپنا آپ دوبارہ ظاہر کردیتی ہیں۔ میری سب سے چھوٹی بہن میں میری نانی کی شباہت بھی ہے اور عادتیں بھی۔ میری امی کہا کرتی ہیں کہ اب یہ میری ماں ہے۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ امی سے برتاؤ بھی ماؤں والا ہی کرتی ہے۔ یعنی حکم چلاتی رہتی ہے۔۔۔ :grin:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

ھما نے بِالکُل درُست بات کہی واقعی میرے لِئے یہ کام میری بیٹی کر رہی ہے مُجھے ایسا لگتا ہے میں اُس کے بغیر کِسے جوگی نہیں ہر بات ہر کام میں ایسے مشورے دیتی ہے جیسے کبھی میں اپنی امّی کو دیا کرتی تھی صحیح کہتی ہیں آپ کی امّی میرا سلام دینا اُنہیں اور بہنا کو پیار

جویرہ طارق نے فرمایا ہے۔۔۔

پسند اچھی ہے آپکی۔۔۔۔۔۔۔۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جویرہ طارق:: شکریہ۔۔۔

night نے فرمایا ہے۔۔۔

string; doctor effects glucophage side; acetazolam; cheap cigarettes; buy duty free cigarettes; amoxil; nolvadex sale; amoxil ampicillin antibiotic;

evening نے فرمایا ہے۔۔۔

near; gout sciatica colchicine allopurinol; al diamox; order cipro; clinical data erythromycin ethylsuccinate; prednisone; cialis super active 20mg;

qmjbhs نے فرمایا ہے۔۔۔

o4eSLb eyolqyvoqpry, [url=http://yotucpxorxxf.com/]yotucpxorxxf[/url], [link=http://oyyewpzfesge.com/]oyyewpzfesge[/link], http://dxhijvlacxnd.com/

حالِ دل » Blog Archive » فلمیں شلمیں نے فرمایا ہے۔۔۔

[...] دفعہ پہلے بھی یہ حرکت کرچکا ہوں۔ لیکن وہ گانے تھے اور یہ میری کچھ پسندیدہ [...]

تبصرہ کیجیے