فوٹوسٹیٹی دانش

میں ایک بلاگر ہوں۔ میں ایک دن میں تین دفعہ کھانا کھاتا ہوں اور چار پوسٹیں بلاگ پر پوسٹتا ہوں۔ اس کائنات کا کوئی ایسا موضوع باقی نہیں بچا جس پر میں نے کوئی پوسٹ نہ کی ہو۔ چکن جلفریزی سے نظریہ اضافت تک میں نے ہر موضوع پر ‘دے مار ساڈھے چار' قسم کی دھانسو پوسٹیں ٹھوک کر لکھیں۔ اور تبصرہ نگاروں کی ایسی دھلائی بزعم خود کی، جیسے پچھلی پیڑھی کی عورتیں کپڑوں کی 'تھاپی' سے دھلائی کرتی تھیں۔ میں نے ہمیشہ اور ہر بندے کی ہر بات کی مخالفت اپنا علمی، دینی، اخلاقی، مذہبی، معاشرتی، سیاسی، نامیاتی، معاشی، اقتصادی، تحقیقی اور مابعد الطبیعاتی فریضہ سمجھ کر کی۔ میرا 'کاں' ہمیشہ 'چٹّا' ہی رہا اور میرا سورج رات کے ساڑھے بارہ بجے ہی طلوع ہوتا رہا۔ میں نے یونیورسٹی کی سب سے حسین لڑکی کو بھی آئی ہیٹ یو اس لئے کہا کہ اس نے مجھے آئی لو یو کہا تھا!!

ایک دن جب میں صبح اٹھا تو مجھے محسوس ہوا کہ میرے پاس لکھنے کو کچھ باقی نہیں۔ میں پریشان ہوگیا، میری سٹّی گم ہوگئی۔ میرے ہاتھوں کے طوطے، کبوتر، کاں سب اڑ گئے۔ میں نے خود کو ایسا محسوس کیا، جیسے میں کرپشن کے بغیر زرداری ہوں یعنی کچھ نہیں ہوں۔ میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میرا دل درد سے بھر گیا۔ میں دنیا سے مایوس ہوگیا۔ میری راتوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ مجھے خوابوں میں ورڈ پریس کے بھوت ڈرانے لگے۔ میرے بلاگ کے تبصرہ نگار بھوتوں کی شکل میں مجھے آس پاس نظر آنے لگے۔ میں ذہنی مریض بننے لگا۔

انہی دنوں میں نے نمازیں بھی شروع کردیں۔ میں ایک دن جمعہ کی نماز پڑھ کے مسجد سے باہر نکلا تو مجھے مسجد کے دروازے پر دس بارہ سال کے بچے نے ایک فوٹو سٹیٹ کیا ہوا کاغذ تھما دیا۔ یہ کاغذ وہ ہر نمازی کو تھما رہا تھا۔ میں نے اس کاغذ پر نظر ڈالی اور میرے دل کی کلی کھل گئی۔ میں بھاگا بھاگا گھر پہنچا، کمپیوٹر آن کیا اور اس کاغذ کو سکین کرکے بلاگ پر لگادیا۔ میرے بلاگ پر وہ گھمسان کا گھڑمس مچا کہ میرا دل گاندھی گارڈن ہوگیا۔ میں ہواؤں میں اڑنے لگا۔ مجھے اپنی زندگی سے دوبارہ پیار ہوگیا۔ میں رفیع کے پیار بھرے گیت گنگنانے لگا۔ لیکن یہ بہار صرف دو دن قائم رہی۔ میں پھراگلے جمعے کا انتظار کرنے لگا۔ لیکن اس دن مجھے مسجد کے باہر کوئی کاغذ نہیں ملا۔ میں دھوپ میں دو گھنٹے کھڑا رہا کہ شاید کسی پوسٹ کا مصالحہ مل جائے لیکن ایسا نہ ہوا۔ اگلے تین چار جمعے بھی یہی کچھ ہوا۔ دھوپ میں کھڑا رہ رہ کے میرا رنگ ایسا ہوگیا کہ ایک ویسٹ انڈین نے بھی مجھے 'اوئے کالے اوئے' کہہ کے پکارا۔ میں جمعہ سے مایوس ہو کر فالسے اور گنڈیریوں کی ریڑھی سے خوامخوہ چیزیں خرید لیتا کہ شاید کوئی فوٹو اسٹیٹ ہو۔ حتی کہ شام کو پکوڑے کھا کھا کر میں نے اپنا پیٹ پانی پت کا میدان بنا لیا کہ شاید کسی دن اخبار کی بجائے فوٹو اسٹیٹ پیپر پر پکوڑے مل جائیں۔ یہاں تک کہ رات گئے میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کے چکر لگاتا رہتا کہ شائد کوئی کسی پرچے کی فوٹو اسٹیٹ کروا رہا ہو اور میں ایک آدھ اچک لوں۔ میں نے ساری دنیا میں اپنے جاننے والوں سے درخواست کی پر ان سب نے مجھے رنگین اور اجلے پیپرز پر چھپے پمفلٹ بھیج چھوڑے جبکہ مجھے تو تلاش تھی اسی مٹی کے تیل والی فوٹو اسٹیٹ کی۔۔۔

میری زندگی، میرا کیرئیر، میری بلاگنگ اب ایک دوراہے پر آن پہنچی ہے۔ میں آپ سے پرسوز اور دردمندانہ اپیل کرتاہوں کہ براہ کرم جہاں بھی کسی کو کوئی فوٹوسٹیٹی دانش ملے، مجھے بذریعہ ڈاک، یا ایمیل یا دستی (جمشید دستی نہیں) پہنچادے اور اس دکھی اور جھلسے ہوئے دل (اورچہرے) کی دعائیں لے!!!!

Comments
58 Comments

58 تبصرے:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

جناب جعفر صاحب آپ فکر نہ کریں میں بہت جلد آپ کو ایسا مواد کسی طرح پہنچا دوں گا۔

احمد عرفان شفقت نے فرمایا ہے۔۔۔

ایک اچھا سکینر کتنے تک مل جاتا ہے؟

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

کیا ھم لوگ پھر ایک بلاگی جنگ کی تیاری کریں۔۔۔۔ :shock:

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جی واہ میں تو آج سب سے پہلا تبصرہ نگار بن گیا

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

۱) یہ پوسٹ تھوڑی لیٹ ہے۔
۲) نظریہ اضافیت پر آپ کا کلام نہیں مل سکا۔
۳) کیا فوٹوسٹیٹ کلام کی بجائے کوئی برانگیختہ تصویر چلے گی؟
:cool:

یاسر عمران مرزا نے فرمایا ہے۔۔۔

میں نے یونیورسٹی کی سب سے حسین لڑکی کو بھی آئی ہیٹ یو اس لئے کہا کہ اس نے مجھے آئی لو یو کہا تھا!!
- - - - -- - - - - - - -- - - - - - - -- - - - - - - -- - - - - - - -- - -
ناممکن، یہ دونوں کام نہیں‌ہو سکتے :mrgreen:
اور یہ تو اب پتہ لگ رہا ہے کہ آپ کی پوسٹیں فوٹو سٹیٹ کا کمال ہے :grin:

افتخار اجمل بھوپال نے فرمایا ہے۔۔۔

کاش اُستاد دامن زندہ ہوتے تو آج آپ اس طرح محروم نہ ہوتے ۔ وہ آپ کيلئے کوئی کلام ضرور پيش کر ديتے

شازل نے فرمایا ہے۔۔۔

ابھی تک آپ نے مچھلیوں اور مچھروں کے درمیان تعلق پر کوئی تحقیقی مقالہ نہیں‌لکھا
اس لیے آپ کا یہ کہنا غلط ہے کہ آپ نے ہر موضوع کو ٹچ (چھیڑا کچھ غیر مناسب لفظ ہے) کیا ہے

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

::شازل صاحب آپ نے ٹچ کا زکر کرکے محترم مصنف کو ایک نئی پوسٹ کا مرکزی خیال دے دیا :idea: :lol:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر آپ نے زندگی ایویں ایویں ھی گذار دی۔مجھے آپ کی بے وقوفی پر نہایت افسوس ھوا۔دن میں تین دفعہ کھانا کھا کر آپ ھضم نہیں کر سکتے یہ بھی جھوٹ۔طوطی طوطے کالے کاں تے لقے کبوتر اڑّا دیئے آپ کیسے غیر ذمہ دار ھو!!!اور آپ کتنے ظالم ھو آئی لو یو کہہ کر آپ سے لپٹنے والی حسینہ کو ھیٹ یو کہہ دیا ایویں ایویں جئے جارھے ھو۔افسوس افسوس :lol: :mrgreen: ناقابل معافی

عمران علی مغل نے فرمایا ہے۔۔۔

اُس فوٹو سٹیٹ پر کیا لکھا ہوا تھا؟
اور کیا وہ لڑکی اندھی تھی؟جس نے آپ کو آئی لو یو کہا تھا

سعد نے فرمایا ہے۔۔۔

ہاہاہا آپ کی دانشمندی کو سلام :lol:

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

کہاں اپکی پوسٹس کی کوالیٹی اور کہاں کسی اور کی کوانٹیٹی ۔فرسٹریشن ہے کے مزکر مونث کے ردو بدل میں چھپائے نہیں چھپتی ۔

ابوشامل نے فرمایا ہے۔۔۔

او بھولے تبصرہ نگارو!!! ذرا تحریر کو دوبارہ سے پڑھو ۔۔۔۔۔ یہ کہیں پہ تیر اور کہیں پہ نشانہ لگ رہی ہے مجھے۔
جعفر میاں! جب بھی لکھتے ہو گویا کمال کرتے ہو ۔ یہ پوسٹ تو واقعی 'تازی تے کراری' ہے

tawarish moskovich نے فرمایا ہے۔۔۔

Mera khayal hey kay un ki barbadi Aur Qaum ki azadi tak ustad ki yeh jang jaari rahey gi.

میرا پاکستان نے فرمایا ہے۔۔۔

ہمیں بھی ابو شامل صاحب کی بات سے اتفاق ہے۔ لگتا ہے تیر جس کی طرف پھینکا گیا ہے وہ گھر پر نہیں‌ہے وگرنہ اب تک جوابی حملہ ہو چکا ہوتا۔

شازل نے فرمایا ہے۔۔۔

یار واقعی
یہ تو کمال ہوگیا (ہو گئی)

Sana نے فرمایا ہے۔۔۔

Allah maafi day yeh zamana agaya hai, blog pr bhe fotostating shuru :P

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

گرو گھنٹال کے چار گروں میں سے ایک پر درست طریقے سے عمل ہو رہا ہے۔

بائی دا وے سروس پیک ون پر عمل کب شروع کریںن گے آپ؟ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

ویسے یہ تحریر ہے شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس۔ درست طریقے سے جواب نہ دے پائے تو یہ طریقہ اختیار کر لیا۔
:twisted:

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

بلاگ دنيا ميں ميری گزشتہ دنوں غيرحا ضری رہی ہے اس ليے ميں اس پوسٹ کی شان نزول سمجھنے سے قاصر ہوں

نعمان نے فرمایا ہے۔۔۔

پہلا پیراگراف بہت عمدہ تھا۔ باقی تحریر مجھے سمجھ نہیں آئی۔ شاید آپ کے بلاگ کے دیگر مبصرین بہت زیادہ عقلمند ہیں جو اس تحریر کو سمجھ پائے ہیں۔یا شاید یہاں میری غیر موجودگی میں سب نے کسی انجمن ستائش باہمی کی رکنیت اختیار کرلی ہے۔

فوٹو اسٹیٹی دانش میں کیا خرابی ہے؟ اگر کوئی اچھی یا بری چیز کسی نے فوٹواسٹیٹ کراکر مسجد میں بانٹ دی تو اس کی مزید شئیرنگ میں کیا خامی ہے؟ اور اپنے بلاگ پر گھمسان کا رن پڑنے کی خواہش کرنے میں بھی کیا خرابی ہے؟

نہ ہی چکن جلفریزی کسی بلاگر کی اپنی تخلیق کردہ ترکیب ہے اور نہ نظریہ اضافیت کسی بلاگر کا پیش کردہ نظریہ۔ ان کو آگے بڑھانا بھی تو فوٹو اسٹیٹی دانش ہی ہے۔

میرے خیال میں بلاگرز کو اب ایک دوسرے پر طنز سے مزاح تخلیق کرنے کی عامیانہ روش سے ہٹ کر نئے خیالات پر طبع آزمائی کرنا چاہئے۔ پاکستان میں مسائل کا انبار ہے اور ان مسائل سے مزاح تخلیق کرنا ایک بڑا چیلینجنگ کام ہے۔ مگر چونکہ مشکل ہے اور اسے اس طرح بے تکے پن سے پانچ منٹ میں "پوسٹا" نہیں جاسکتا شاید اس لئے کوئی اس کو چھونے کی کوشش نہیں کرتا۔

میرے خیال میں آپ کو یہ کوشش کرنا چاہئے کیونکہ آپ ان موضوعات پر بڑی اچھی طبع آزمائی کرسکتے ہیں۔ اس سے بہت اچھے خیالات سامنے آئیں گے اور یہ آپسی تکرار کا سلسلہ کسی مثبت روش کی طرف بڑھے گا۔

باقی پہلے پیراگراف کے بعد کی آپ کی پوسٹ بے تکی تھی۔

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

او بھائیا! ایسی فوٹوسٹیٹوں کے لیے دربدر پھرنے اور کالے کلوٹے ہونے کا بھلا کیا فائدہ جب دانش گھر پر ہی دستیاب ہو۔ بس کی بورڈ پر انگلیاں برسانے کی دیر ہے اور ایسی دانش چند ہی لمحوں میں‌ آپ کے قدموں میں۔ اور ہاں! ایک دانش یوٹیوبی بھی ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ کوے کو حلال کہہ کر بھی ریکارڈ توڑ تبصرہ حاصل کرسکتے ہیں :twisted:

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

حلالی کوے کی ویڈیو مجھے بھی ارسال کردیجئے
نیز دوسرے ممنوع جانورں کے متعلق بھی اگر کوئی ایسی معلومات ہیں تو وہ بھی بھیج دی جئیے۔ ضرورت پڑتی رہتی ہے۔
:cool:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::بلو:: جناب بلو صاحب، آپ کی بڑی مہربانی۔۔
::ضیاءالحسن:: جنگ؟؟؟؟ وہ کیا ہوتی ہے؟؟؟
::احمد عرفان شفقت:: بیس پچیس ڈالر سے لے کر دس ہزار ڈالر تک۔۔۔ :cool:
::بلو:: بس اسی خوشی میں دودھ سوڈے کے دو ٹھنڈے یخ جگ بھروالا ۔۔۔
::عثمان::
1۔ دیر آید درست آید۔۔
2۔ اور کوشش کریں، مل جائے گا۔
3۔ تصویر کی تفصیلات بیان کریں، پھر فیصلہ ہوگا۔
::یاسر عمران مرزا:: ابو شامل کا تبصرہ ایک دفعہ پھر پڑھیں۔۔۔ ;-)
::افتخار اجمل بھوپال:: :grin:
::شازل:: 'چھیڑا ' غیر مناسب اور 'ٹچ' مناسب لفظ ہے۔۔۔ :mrgreen:
::ضیاءالحسن:: آپ کے خیالات میرے بارے میں سخت معاندانہ اور بدظنی پر مبنی ہیں، مگر ہیں‌ٹھیک۔۔۔۔۔۔ :mrgreen:
::یاسر:: :mrgreen:
::عمران علی مغل:: اس پر لکھا ہوا سمجھنے کے لئے ابھی آپ کی عمر مناسب نہیں۔۔۔
لڑکی اندھی نہیں تھی، اسے ماں‌ کی بددعا تھی۔۔۔ :grin:
::سعد:: وعلیکم السلام۔ :grin:
::جاہل اور سنکی:: کوالٹی اور کوانٹیٹی کے کمپیریزن میں‌آبجیکٹیویٹی اور سبجیکیویٹی کا ڈفرینس برابر لیکن اپوزٹ ہوگیاہے۔۔
::ابوشامل:: الزام ہے ، الزام ہے۔۔۔ سب الزام ہے۔۔۔ میں ایک نہایت معصوم اور بی با بچہ ہوں۔۔۔ یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں۔۔۔ :mrgreen:
::طوارش ماسکووچ:: نہیں‌جناب، میں کسی کی بربادی نہیں چاہتا، سب دا بھلا تے سب دی خیر۔۔۔
::میرا پاکستان:: تیر، جوابی حملہ، گھر۔۔۔میں کچھ سمجھا نہیں۔۔۔ :grin:
::شازل:: آپ بھی چتر رامالنگم بن گئے ہیں‌کیا۔۔۔ ' کیا ہوئی'۔۔۔۔۔ :mrgreen:
::ثناء:: جی بالکل وہی زمانہ آگیا ہے جس سے بزرگ ہمیں ڈراتے رہتے تھے :grin:
::منیر عباسی:: سروس پیک ون پر عمل کرنے کو دل تو بہت کرتاہے، لیکن منافقت اور دوغلا پن مجھے یہ کرنے نہیں‌دیتا۔۔۔ آخری جملہ اگر آپ نے سنجیدگی سے لکھا ہے تو آپ کو خود ہی گناہ ہوگا۔۔۔ :mrgreen:
::اسماء:: آجائے گی ، آجائے گی۔۔۔ سمجھ بھی آجائے گی۔۔۔ اک ذرا صبر کہ۔۔۔
::نعمان:: انجمن ستائش باہمی بنانا تو پاکستانیوں‌کاسب سے پسندیدہ ٹائم پاس ہے۔ سیاسی جماعتوں سے لے کر ادبی انجمنوں تک اور فوج سے عدلیہ تک۔۔۔ سب جگہ یہی چل رہا ہے۔ اگر کبھی آپ نے کسی ٹاک شو میں کسی ماہر آئین کی گفتگو سنی ہو تو وہ اکثر اس طرح ہوتی ہے کہ آرٹیکل 25 الف کو آرٹیکل 77 ج سے ملا کر پڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ۔۔۔۔ بس اسی طرح اسی تحریر کو بھی ایک اور تحریر (تحریر تو نہیں، فوٹو سٹیٹ) سے ملا کر پڑھیں تو پتہ چلے گا کہ اصل میں یہ ہے کیا؟۔۔۔ اب وہ کونسی تحریر ہے؟‌ آپ کو پتہ چل گیا ہوگا۔۔۔۔
پہلے پیرے کی پسندیدگی کا شکریہ۔۔۔ :grin:
::محمد اسد:: او یار آپ مجھے پہلے کیوں نہیں‌ملے؟ اتنے کام کے مشورے اور اتنی دیر سے۔۔۔۔ :grin:

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

میرے خیال میں چھیڑا اور ٹچ دونوں غیر مناسب الفاظ ہیں۔ ان دونوں الفاظ سے منافقانہ رویئے کی بو آ تی ہے۔ آپ کے ووکے بولری مختصر ہوتی جا رہی ہے۔

آپ کے بلاگ پر کبھی کسی نے سنجیدگی سے کوئی تبصرہ کیا بھی ہے؟

فیصل نے فرمایا ہے۔۔۔

آپکی پوسٹ‌ پڑھ کر لگا جاوید چودھری کا کالم پڑھ رہا ہوں
;-) ;-)

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی:: میرے ذخیرہ الفاظ پر جیسے پابندی لگتی جارہی ہے، آئندہ آنے والے وقت میں شاید مجھے اشاروں کی زبان میں‌ہی بلاگ لکھنا پڑے۔اور سنجیدہ بلکہ رنجیدگی کی حد تک سنجیدہ تبصرے کیے ہیں لوگوں نے ۔۔۔تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔۔ :mrgreen:
::فیصل:: جناب، یہ 'ڈبل واٹ' ہے۔۔۔ ;-) ۔ ان میں‌میرے ایک ممدوح تو اپنے چوہدری صاحب ہیں اور دوسری شخصیت پوری دنیا کے علوم پر حاوی ایک ہستی کی ہے۔۔۔۔۔

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

جعفر ::‌اس کا بھی حل موجود ہے۔

آئیندہ "اس قسم" کی پوسٹ پوسٹنے کا دل کرے اور لوگوں‌کی رنجیدگی کا پاس بھی ہو تو صرف ایک جملہ شائع کر دیا کریں

" میری اس پوسٹ کا مقصد آپ سمجھ تو گئے ہوں گے نا"‌۔

اور عقل مند لوگ سمجھ جایا کریں‌گے۔
:mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::منیر عباسی::
:lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
یقین کریں بہت دن کے بعد کھل کر ہنسا ہوں۔۔۔ اللہ ہی آپ سے پوچھے گا۔۔۔ :mrgreen:

محمد وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

جناب آپ نے اس دوسری شخصیت جو پوری دنیا کے علوم پر حاوی ایک ہستی کی ہے کو ٹریک بیک کیا ہے؟ کیونکہ اب تک یہاں گھمسان کا رن نہیں پڑا۔ ;-)

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::محمد وقار اعظم:: ٹریک بیک کرنے کی کیا ضرورت ہے جی کہ آپ اپنا تعارف ہوا خزاں کی ہے۔۔۔ :mrgreen:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈاکٹر صاحب۔۔۔ :mrgreen:

شاہدہ اکرم نے فرمایا ہے۔۔۔

پتہ ہے نا آپ سب کو کہ جعفر ایک اِنتہائ بیبا بچہ ہے تو پِھر کِس راہ لگانے کی کوشِشیں ہو رہی ہیں ہمم
شاباش جعفر اِن سب کی باتوں میں آنے کی کوئ ضرُورت نہیں سو جِدھر سے بھی مرضی ہو فوٹو سٹیٹ کرو یا اصلی پوسٹ کا مواد تو مِل ہی گیا نا،،،،
یعنی
دِکھاوے پر نا جاؤ لوگو اپنی عقل لڑاؤ کہ
میرا بھائ بہُت بیبا ہونے کے ساتھ ساتھ بہُت عقل والا بھی ہے،،،،

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::آپی:: تو آپ بھی سمجھ گئیں۔۔۔ :grin:

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ والے گینگ سے تو شائد تسلیمہ نسرين صاحبہ بھی نہ جیت پائیں ۔یہ جنگ انکی زندگی میں ہی جیت لیں ورنہ اس جہان سے تشنہ ہی جائیں ۔
اگر تسلیمہ نسرين صاحبہ سے بھی کچھ ایسی ویسی جنگ جیت لی تو اور بھی تو کچھ عورتیں بچ ہی جائیں گی جو آپ کے جانے کے بعد آپکو ہرادینے کی دعویدار ہونگی ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاہل اور سنکی:: چاہے مجھے سمجھ نہ بھی لگی ہو پھر بھی میں نے یہ سمائلی ڈال دینی ہے۔۔۔ :mrgreen:
ویسے میرا گینگ تو آپ سب لوگ ہی ہیں۔لڑتا بھی بندہ اس سے ہی ہے جس سے کوئی تعلق ہو، بے تعلقا بندہ تو بس گوبھی ہوتا ہے بندہ نہیں‌ہوتا۔۔ ۔کیا خیال ہے؟

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

ہائے رے آّپکی جیلیسی در کمینگی اور اوپر سے سمائل ۔آپ شروع تو کريں باقی کی کسر ہم پوری کردینگے ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاہل اور سنکی:: کمینگی اور جیلسی کے بعد بھی شروع کرنے کی کوئی کسر رہ جاتی ہے۔۔۔

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

میٹیریل ناکس ہونے کی وجہ سے راکٹ لانچ کے دوران ہی تباہ ہوگیا ہے ۔ لانچنگ پیڈ پر ہونے والی تباہی کیلئے معافی کے طلب گار ہیں ۔گریویٹی کے یکدم ختم ہونے کے باعث وار ہیڈ کے ٹکرے بہرحال اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں ۔ گریویٹی کے بس بحال ہونے کی دیر ہے اور تباہی لازمی ہے ۔بھاگو کی کچھ ٹکڑے ادھر بھی آرہے ہیں ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاہل اور سنکی:: ای ین سٹائن کا کیا حال ہے آج کل۔۔۔ اور جس لنگوٹی کو بدل کے آپ دونوں‌ لنگوٹیے بنے تھے، وہ تو اب چھوٹی ہوگئی ہوگی۔۔۔ :grin:

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

اب آپ نے کسر پوری کرنے والی بات دہرائی ہے تو :
جیلسی اور کمینگی سے کون شروعات نہیں کرتا اور کسر پھر بھی رہ جانی ہوتی ہے ۔ جو کسی اور نے تگڑے سے تگڑے کی زندگی میں نہ سہی تو مرنے بعد پوری کردینی ہوتی ہے ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::جاہل اور سنکی:: میرا خیال ہے باقی کا تبادلہ خیال چیٹنگ پر نہ کرلیں۔۔۔
:lol:

جاہل اور سنکی، جہالستان نے فرمایا ہے۔۔۔

گریٹ! آپ نےجو کہا میں بھی وہی کہنے والا تھا ۔

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

یارا جی میں بلاگروں کی بزدلی سے بہت تپتا ہوں
مجھے بھی دو اس فوٹوسٹیٹ کی دکان کا پتا
فیر تبصروں گا :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: دکان تو وہی پرانی ہے
جہاں ہر قسم کا سامان بازار سے بارعایت ملتا ہے
;-)
:mrgreen: :mrgreen:

ڈفر نے فرمایا ہے۔۔۔

کے پیسے لگایا فوٹو سٹیٹ کا ریٹ؟
اور ڈبل سائیڈ کے کیا نرخ ہیں؟

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ڈفر:: زخموں‌ پہ نمک لگا نمبو چھڑک رہا اب تو۔۔
:mrgreen:

پھپھے کٹنی نے فرمایا ہے۔۔۔

چيٹنگ تبادلہ خيال مکمل ہو گيا ہو تو کچھ نيا بھی کر ليں

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::اسماء:: آپ کا گسہ ذرا کم ہونے ک انتظار ہے۔۔۔ ;-)

عادل بھیا نے فرمایا ہے۔۔۔

سلام! جعفر بھیا نے یہ اپنی سائیٹ پر ایوارڈ کا ٹیگ ایویں ہی نہیں لگا دیا۔ ۔ ۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عادل بھیّا:: خوش آمدید جناب،
آپ کا مطلب ہے کہ یہ ایوارڈ کا ٹیک بھی فوٹو سٹیٹی دانش کا کرشمہ ہے :grin:
آتے جاتے رہیے گا، حوصلہ افزائی کی سخت ضرورت رہتی ہے مجھے آج کل۔۔۔

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

"حوصلہ افزائی کی سخت ضرورت رہتی ہے مجھے آج کل۔۔۔"

حوصلہ افزائی کی؟؟۔۔۔لو مجھے تو آُ پ نے فوٹو سٹیٹ ڈھونڈنے پر لگا دیا تھا۔ اب لے کر آیا ہوں تو نئی فرمائش آگئی۔ کسی ایک پاسے تو رہیں۔ :lol:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عثمان:: :grin:

ساجداقبال نے فرمایا ہے۔۔۔

مجھے تو لگتا ہے کہ یہاں 'چوہدری' صاحب کی خبر لی گئی ہے۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::ساجد اقبال:: آپ وہی ساجد اقبال ہیں‌ ناں‌جو اردو بلاگنگ کے باوا آدموں میں‌شامل ہیں؟؟؟ :mrgreen:
شادی کھا گئی جواں‌ کیسے کیسے۔۔۔
:grin:
چوہدری صاحب کی خبر تو اکثرو بیشتر لی جاتی ہے اس جگہ پر۔۔۔ لیکن یہ اصل میں‌کسی اور کی خبر دی گئی ہے۔۔۔ ;-)

طالوت نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ جمعے کی نماز مسجد بدل بدل کر پڑھا کریں ۔ یا پھر چند انتہائی تعصب و نفرت سے لبریز دماغوں سے یارانہ کر لیں ۔ پرچے ہی پرچے ۔

"میں نے یونیورسٹی کی سب سے حسین لڑکی کو بھی آئی ہیٹ یو اس لئے کہا کہ اس نے مجھے آئی لو یو کہا تھا!!"

لگتا ہے ہمارے ستارے کچھ قریب قریب ہیں ۔ میرا ارادہ تھا کہ مجھے بھی جب کوئی خوبصورت لڑکی آئی لو یو کہے گی تو تو میں آئی ہیٹ یو کہوں گا۔ مگر ہزاروں خواہشیں ایسی ۔۔۔۔۔۔ :sad:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::طالوت:: آپ کے مشورے غور طلب ہیں ;-)

Myrtle Gabehart نے فرمایا ہے۔۔۔

Well I sincerely enjoyed reading it. This information offered by you is very effective for accurate planning.

تبصرہ کیجیے