دُر شاباش!

سيلاب شيلاب تو آتے ہي رہتے ہيں۔ اہم بات يہ ہے کہ اپنے موقف سے انحراف کرنا، باپ بدلنے کے مترادف ہوتا ہے، کم ازکم حاجي صاحب نے تو يہي ثابت کيا ہے! اسي بات پر حاجي صاحب کے لئے دُر شاباش!

شاہي سيّد نے فرمايا ہے کہ يہ اردو بولنے والے 'بھيّا لوگ' پناہ گزين ہيں! جيسے ان کے اور ہمارے محترم باچا خان، وفات پانے کے بعد بھي جلال آباد ميں پناہ گزين ہيں۔ شاہي سيّد کے لئے بھي ايک عدد دُر شاباش!

آپ کے اور ہمارے، ہم سب کے پيارے، الطاف انکل نے ايم پي اے رضا حيدر کے قتل پر، پرامن يوم سوگ کي اپيل کي تھي۔ ان کے پيروکاروں نے بھرپور طريقے سے اس اپيل پر عمل کيا! اس ڈسپلن اور تنظيم اور يقين محکم پيدا کرنے پر الطاف انکل کے لئے دُر شاباش! (يہ الطاف انکل کي پندرہ کروڑويں دُر شاباش ہے)

شہباز شريف عرف خادم اعلي عرف عائشہ ہني کے ڈارلنگ عرف بيٹھي ہوئي آواز نے کہا ہے کہ سيلاب زدگان کي مدد کے لئے ناجائز دولت لوٹنے والوں سے پيسہ اگلوانا چاہيے۔ ان سے پوچھنا صرف اتنا ہے کہ يہ کام مياں شريف مرحوم کريں گے۔؟ اس کے ساتھ ہي انہوں نے تين ہزار سات سو ترپن ويں دفعہ خوني انقلاب آنے سے آگاہ کيا۔ يہ انقلاب، شايد اس سيلاب کے بعد آہي جائے کہ خدا کے گھر دير ہے، اندھير نہيں! خادم اعلي کے لئے بھي ايک عدد تازہ تازہ دُر شاباش!

صدرپاکستان اينڈ کو، کو کسي دُر شاباش کي ضرورت نہيں!

سمجھ تو آپ گئے ہوں گے!
Comments
29 Comments

29 تبصرے:

گمنام نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ مرھم کا انتظام کرتے تھے دل جلانا کب سے شروع کر دیا !!!! :shock:

گمنام نے فرمایا ہے۔۔۔

اور ہاں صدر صاحب کیلئے دُر شاباش نہیں دُر ۔۔۔۔۔ آپ بھی سمجھ توگئے ہوں گے! ;-)

عمران علی مغل نے فرمایا ہے۔۔۔

اس پوسٹ کے پوسٹنے پر آپ کو بھی ایک عدد دُر شاباش :twisted:

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

یہ تو اپنے بندے کا بلاگ ہے۔بد اخلاقی کی کھلی چھٹی ہے ہمیں :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
صدرپاکستان اينڈ کو، کو کسي دُر شاباش کي ضرورت نہيں!
یہ کیسا ھے۔

خنزیر خوش باش :twisted:

کاشف نصیر نے فرمایا ہے۔۔۔

اتنا دلچسپ بلاگ لکھنے آپ کو بھی شاباش در شاباس ۔۔۔۔
ایک شاباشی بارا سنگہ کو بھی دینی چاہئے تھی سنا ہے کہ اس میں انسانوں والی خصوسیت پائی جاتی ہیں!

ڈفر - DuFFeR نے فرمایا ہے۔۔۔

میں‌کوئی نی میرے گیلے گیلے گیلانی ساب کو بی کوئی شابشی دو
کائرے اور فوزیے کو بی اور نائی ملک سنگھ کو بھی

وقاراعظم نے فرمایا ہے۔۔۔

اسیں سمجھ تو گئے ہیں جی پر آپ باز نہیں آتے۔ الطاف انکل کو بھی پندرہ کروڑوبار دُر شاباش دیدی ہے۔ اب بھگتیں بارہ سنگے کو۔ :mrgreen:

ضیاء الحسن نے فرمایا ہے۔۔۔

واہ جی واہ ۔۔۔۔۔۔۔ آپکے کے لئے اوے شاباش اوے وہ بھی 100 کروڑ با :razz: ر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بار سے آپ امید ہے کچھ اور نہیں سمجھیں گے :mrgreen:

جاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین نے فرمایا ہے۔۔۔

دُرفِٹے منہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔درُ فٹے منہ ہی رہتا ہے۔ دُرشبآش کبھی نہیں بن سکتا۔لہٰذاہ ۔۔ دُرشبآشیوں کو دُر فٹےمنہ نہ کہنے میں کیا چوکھا زور لگتا تھاـ۔

جہالستان سے جاہل اور سنکی ۔ نے فرمایا ہے۔۔۔

اے تے ول پان آلے ہاسے دی گل کیتی جے، استاد صاحب ۔

عین لام میم نے فرمایا ہے۔۔۔

ڈفر سے اتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔ تواڈا کیہڑا بِل آنا اے۔۔۔۔۔ بچوں کی فرمائش پہ دے دو انہیں بھی دُر شاباشی۔۔۔! :lol:

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

آپ اپنی شاباشیاں اپنے پاس رکھیں۔ مجھے یہ بتائیں‌ کہ یہ عائشہ ڈارلنگ کون ہے؟ :???:

شازل نے فرمایا ہے۔۔۔

عائشہ ڈارلنگ کوئی نیا اسکینڈل ہے یا پرانے اسکینڈل کا ری میک

منیر عباسی نے فرمایا ہے۔۔۔

عائشہ ڈارلنگ کو نہ جاننے والے حضرات اپنی عمر کا بالواسطہ اظہار کر رہے ہیں۔
:mrgreen: :mrgreen:

خیر ، سنا ہے برمنگھم میں ایک جیالے نے صدر پاکستان کو عملی طور پر در شباسی دے دی ہے ، دو جوتے مار کے!!!!

اسے کہتے ہیں محبت کا اظہار۔

یاسر خوامخواہ جاپانی نے فرمایا ہے۔۔۔

جیالا زندہ باد :grin: :grin: :grin: :grin: :grin:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::گمنام::‌ پہلے دل جلائیں گے تو پھر ہی مرہم بکے گا ناں ;-)
::عمران علی مغل:: ناں جی، پوسٹنا کوئی کام ہے؟ اصل کام تو اسے پڑھنا ہے، اس لئے آپ کو بھی۔۔۔ :mrgreen:
::یاسر:: بارہ سنگھا ٹھیک کہتا ہے کہ آپ بہت متعصب شخص ہیں۔ بھلا خنزیروں کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔۔۔۔ :twisted:
::کاشف نصیر:: لگتا ہے آپ کی جان پہچان ہوگئی ہے بارہ سنگھے سے :grin:
::ڈفر:: زرداری اینڈ کو میں‌ سب آجاتے ہیں یار۔ ویسے بھی میری طرف سے یہ کام کل کردیا ہے کسی نے ۔۔۔ دستی۔۔۔ :mrgreen:
::وقار اعظم:: میری طرف سے تو یہ پہلی ہی ہے، باقی تو انہیں وقتا فوقتا دنیا بھر سے ملتی رہی ہیں
::ضیاءالحسن:: آپ اصلی ضیاء ہی ہیں‌ناں :grin: اوئے دیکھ کے مجھے اطمینان قلب ہوا کہ آپ اصلی تے وڈے ضیاءالحسن ہیں۔۔۔ تشویش کی وجہ یہ تھی کہ آج کل کوئی آپ کا متوقع برادر نسبتی (المعروف بہ سالا) آپ کے نام سے تبصرے کرتا پھر رہا ہے :mrgreen:
::جاوید گوندل:: سرجی، در شاباش، در فٹے منہ سے اوپر کا درجہ ہے جدید لغت میں ;-)
::سنکی:: :cool:
::الف عیم میم:: ڈفر کو دیا گیا جواب آپ کو بھی کفایت کرتا ہے ;-)
::عثمان:: آپ اتنے نئے لگتے تو نہیں
::شازل:: سکینڈل نہیں تھا جی، سنا ہے شادی کی تھی اپنے حبیب جالب ری مکس نے۔۔۔
::منیر عباسی:: اسے داڑھی اور تنکے والی مثال سے بھی بخوبی سمجھا جاسکتا ہے :mrgreen:
::یاسر:: ناں جی۔۔۔ جوتا زندہ باد۔۔۔ :mrgreen:

عثمان نے فرمایا ہے۔۔۔

شہباز شریف کی آخری پُونڈی تو میں نے اس کے ساتھ سنی تھی جس نے کھر کھیڈ لگائی تھی۔ :mrgreen:
لگتا ہے کہ بلاگر اعظم نے مطالعہ ذلالیات میں کوئی باب مس کردیا ہے۔ :lol:

عمران اشرف نے فرمایا ہے۔۔۔

ارے واہ!
آج کا اخبار تو مزیدار خبروں سے بھرا ہوا ہے۔ ھمارے صدرصاحب فرماتے ہیں " مجھے اگر پتہ ہوتا کہ سیلاب اتنی تباہی لائے گا تو دورے کا منصوبہ نا بناتا"
دُر شاباش!

محمداسد نے فرمایا ہے۔۔۔

اور اپنے مولانا فضل الرحمن آج کل خاموش خاموش ہیں، اس پر ان کو در شاباش :razz:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عثمان:: بلاگر اعظم کو جلد ازجلد بڑاہونےکی ضرورت ہے ;-)
::عمران اشرف:: :evil:
::محمد اسد:: ان پرتو در۔۔۔۔

امتیاز نے فرمایا ہے۔۔۔

صدر صاھب کی اپنی موجودگی میں ڈیوڈ کیمرون اور آسفہ کی تاریخ لگوانے پر در شاباش

راشد کامران نے فرمایا ہے۔۔۔

معذرت چاہتا ہوں پڑھنے میں کچھ دیر ہوگئی۔۔ میرے لیے بھی در شاباش۔۔
پاکستانی عوام کی شاباشیں کدھر ہیں بھئی؟‌ یہ کندھوں پر بٹھا کرتمام سزاواران شاباش لوگوں کو اقتدار میں لاتے ہیں‌ پھر کہتے ہیں اشکے بھئ اشکے۔۔ انکے لیے بھی در شاباش۔

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::امتیاز:: یار تو خود تو اندر ہوگاہی مجھے بھی کوڑے پڑوائے گا :grin:
::راشد کامران:: سیلاب کی وجہ سے رعایت کی ہے جی عوام سے۔ اب انہی در شاباش والوں‌سے امداد کی بھیک مانگیں گے اور ان کے حق میں نعرے لگائیں گے۔۔۔ در شاباش۔۔۔

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

بڑی شاباشیں‌بانٹی جا ری ہیں۔۔ خیر تو ہے ناں ;-)

بلوُ نے فرمایا ہے۔۔۔

پھر تو سارے بلاگستان کے لئے بھی در شاباش
ویسے میں نے نوٹا ہے کہ جب بش کو جوتا پرا تھا تو سب نے اس کے حوالے سے کچھ نہ کچھ لکھا تھا اپنے بلاگز پر ، لیکن اپنے پیارے صدر کو جوتا پڑنےپر کسی نےشور نہیں مچایا اور کچھ نہیں لکھا ۔
کیوں؟
اس پر بھی در شاباش :mrgreen:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::عمر بنگش:: تجھے بھی چاہیے؟
::بلو:: ہاں تو نے لکھ دیا ہے ناں۔۔۔ بس فرض کفایہ ادا ہوگیا۔۔ :grin:

عمر احمد بنگش نے فرمایا ہے۔۔۔

نہیں‌یار، میرے پاس تو سٹاک میں‌پہلے ہی کافی ساری ہین۔۔۔ :oops:

قاری نے فرمایا ہے۔۔۔

بہت اعلیِ'۔۔۔۔ (-:

جعفر نے فرمایا ہے۔۔۔

::قاری:: بلاگ پر خوش آمدید، پسندیدگی کا شکریہ اور دوبارہ آنے کی امید کے ساتھ :smile:

تبصرہ کیجیے